ETV Bharat / state

Foundation stone of Workshop & Hostel ڈاکٹر اصغر سامون نے بڈگام میں آئی ٹی آئی کے ہوسٹل اور ورکشاپ بلاک کی سنگ بنیاد رکھی

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 8:39 PM IST

dr-samoon-lays-foundation-stone-of-workshop-block-and-50-bedded-hostel-at-iti-charar-e-sharief
ڈاکٹر اصغر سامون نے بڈگام میں آئی ٹی آئی کے ہوسٹل اور ورکشاپ بلاک کی سنگ بنیاد رکھی

پرنسپل سکریٹری اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون آئی ٹی آئی چرار شریف میں 50 بستروں والے ہوسٹل بلاک اور ورکشاپ بلاک کی سنگ بنیاد رکھی۔

ڈاکٹر اصغر سامون نے بڈگام میں آئی ٹی آئی کے ہوسٹل اور ورکشاپ بلاک کی سنگ بنیاد رکھی

بڈگام: پرنسپل سکریٹری، اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج بڈگام کے چرار شریف میں انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) میں ورکشاپ بلاک اور 50 بستروں والے ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔ دورے کے دوران پرنسپل سکریٹری نے آئی ٹی آئی چرار شریف کے ہونہار طلبہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کی جنہوں نے مختصر مدتی کورسز میں داخلہ لیا تھا
بہتر روزگار کے امکانات کے لیے طلبہ کو ہنر مندانہ تعلیم فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ گزشتہ سال 6ہزار نوجوان اور لڑکیوں کو مختلف مختصر مدتی کورسز کے تحت تربیت دی گئی تھی، جبکہ 20 ہزار نوجوانوں کی تربیت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پرنسپل سکریٹری نے افسران سے طلبہ کو دستیاب تمام مطلوبہ سہولیات کے ساتھ ہوسٹل رہائش سمیت دونوں پروجیکٹوں کی تیزی سے تکمیل کے لیے کہا۔
انہوں نے مختلف کورسز میں مقامی نوجوانوں کو ہنر مندانہ تربیت فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہنر مند نوجوانوں کو ہاتھ میں لینے سے ان کے لیے معاشی وسائل اور روزگار کے مواقع کھلیں گے۔ پرنسپل سکریٹری نے کہا کہ 1988 میں قائم کئے گئے آئی ٹی آئی شرار شریف میں نوجوانوں نے تربیت حاصل کی اور خود روزگار کے اہل ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ بالترتیب 134.76 لاکھ روپے اور 191.75 لاکھ روپے کی لاگت سے مختص ورکشاپ بلاک اور پچاس بستروں والا ہوسٹل اس ادارے کے تعاون کو مزید تقویت دے گا۔

مزید پڑھیں: بڈگام: ڈسٹرکٹ امپلائمینٹ اینڈ کونسلنگ سینٹر کی جانب سے 'جاب فیئر میلے' کا انعقاد


اس موقع پر اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سدرشن کمار نے کہا کہ پرنسپل سکریٹری کی رہنمائی، ہدایات اور سرپرستی میں اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے کے سلسلے میں نئی ​​بلندیوں کو حاصل کر رہا ہے۔
وہیں سپرنٹنڈنٹ، آئی ٹی آئی چرار شریف، بشیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع کے دونوں آئی ٹی آئی میں داخلوں کے لحاظ سے 100 فیصد ہدف گزشتہ سال حاصل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی آئی چرارشریف میں گزشتہ دو سالوں میں 371 امیدواروں کو مختصر مدت کی تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.