ETV Bharat / state

Rashtriya Ekta Diwas بڈگام میں راشٹریہ ایکتا دیوس کی مناسبت سے تقاریب

author img

By

Published : Oct 31, 2022, 10:47 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر ضلع انتظامیہ بڈگام نے تمام سرکاری دفاتر میں عہد لینے کی تقریبات کا انعقاد کیا۔ Rashtriya Ekta Diwas

بڈگام: راشٹریہ ایکتا دیوس (قومی اتحاد کا دن) کے موقع پر بڈگام کے تمام سرکاری دفاتر میں عہد لینے کی تقاریب منعقد کی گئیں۔ وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کانفرنس ہال بڈگام میں ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد کی قیادت میں ایک حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر یہاں موجود افسران اور اہلکاروں نے اتحاد کا عہد لیا۔ اسی طرح کی حلف برداری کی تقریب دیگر سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور ضلع بھر کی تمام 296 پنچایتوں میں منعقد کی گئی۔ Rashtriya Ekta Diwas

قابل ذکر ہے کہ 'راشٹریہ ایکتا دیوس' ہر سال 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بڈگام نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے اصولوں اور تعلیمات پر عمل کرنے اور ایک مضبوط اور متحد معاشرے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس ضمن میں ضلع میں مختلف یونیٹی رن (رن فار یونیٹی) کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں نے اتحاد اور امن کا پیغام دیا۔ Rashtriya Ekta Diwas

یہ بھی پڑھیں : Run For Unity in Budgam وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں بڈگام پولیس نے رن فار یونٹی کا انعقاد کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.