ETV Bharat / state

Plantation Drive بڈگام میں محکمہ سوشل فارسٹری کی جانب سے شجر کاری مہم

author img

By

Published : Aug 20, 2023, 8:52 PM IST

گرین جموں و کشمیر ڈرائیو کے تحت محکمہ سوشل فارسٹری نے بڈگام کے آکسفورڈ اسکول آف ایجوکیشن میں ایک شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ شجر کاری مہم میں مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے۔

department-of-social-forestry-conducted-plantation-drive-in-budgam
بڈگام میں محکمہ سوشل فارسٹری کی جانب سے شجر کاری مہم

بڈگام میں محکمہ سوشل فارسٹری کی جانب سے شجر کاری مہم

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں اتوار کے روز محکمہ سوشل فارسٹری نے آکسفورڈ اسکول آف ایجوکیشن بڈگام کے احاطے میں "گرین جموں و کشمیر ڈرائیو کے تحت شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔ شجر کاری مہم کا انعقاد ماحول کو سرسبز و شاداب رکھنے کے عہد کے ساتھ کیا گیا۔ اس مہم کے تحت اسکول کے احاطے میں مختلف قسم کے پودے لگائے گئے۔ اسکول کے احاطے میں اس مہم کو چلانے کا مقصد اسکولی بچوں میں ماحول کے تئین بیداری پیدا کرنا ہے۔

اس تقریب میں رینج آفیسر بڈگام مشتاق احمد گوجری،صدر جموں و کشمیر ٹریڈ یونین کونسل عبدالمجید پرے، چیئرمین جے اینڈ کے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن جی این وار، ایگزیکٹو آفیسر ایم سی بڈگام نذیر احمد ڈار نائب تحصیلدار بڈگام غلام نبی وانی ، بلاک آفیسر بڈگام ظہور احمد خان ، بلاک آفیسر بیروہ لطیف احمد شگو، بلاک آفیسر چاڈورہ جی ایچ محمد بھٹ ، بلاک آفیسر خانصاحب محمد یعقوب حکیم ، پروفیسر مانو ڈاکٹر شکیل احمد، منیجر جے اینڈ کے بینک بڈگام خالد احمد ، رنسپل آکسفورڈ اسکول آف ایجوکیشن الطاف احمدکے علاوہ دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی۔

مزید پڑھیں: Plantation Drive in Tral ترال ڈگری کالج میں شجرکاری فیسٹیول کا اہتمام

رواں سال میں محکمے سوشل فارسٹری کی جانب سے مختلف مقامات پر شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے تاکہ ماحولیات کو صاف ستھرا رکھا جائے۔ محکمہ سوشل فارسٹری شحر کاری مہم کے تحت ضلع کے کالجوں اور اسکولوں میں بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد کرتی تاکہ طلبہ کو شجر کاری کی اہمیت اور ماحول کی آلودگی کے بارے میں بھی جانکاری حاصل ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.