ETV Bharat / state

بڈگام کے وڈوان میں عوامی دربار

author img

By

Published : Feb 26, 2020, 6:05 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:00 PM IST

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بڈگام طارق حسین گنائی نے آج گرلز ہائر سیکنڈری اسکول وڈوان میں عوامی دربار کا اہتمام کیا۔

بڈگام کے وڈوان میں عوامی دربار کا انعقاد
بڈگام کے وڈوان میں عوامی دربار کا انعقاد

اس عوامی دربار میں وڈوان اور اس سے ملحقہ دیہاتوں سے آئے کئی وفود اور افراد نے اپنے مطالبات و مسائل ضلع انتظامیہ کے نوٹس میں لائے۔

بڈگام کے وڈوان میں عوامی دربار کا انعقاد

اس موقع پر ڈی ڈی سی نے بتایا کہ ترجیحی بنیاد پر علاقے کے ہر گھر کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے وڈوان علاقہ سے شکھناگ منسلک کیا جائے گا۔ علاقے کی پائیدار ترقی پر زور دیتے ہوئے ڈی ڈی سی نے آر اینڈ بی بڈگام کو ہدایت کی کہ سڑک کی چوڑائی اور میکڈیمائزیشن کے لیے آئندہ ہفتے تک کام شروع کیا جائے۔

طارق حسین گنائی نے کہا کہ 'ضلع بھر میں صحت کی بہتر سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔'

ضلع کمشنر نے بتایا کہ 'مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور صحت و تعلیم کے شعبوں میں خالی آسامیاں پُر کرنے اور دیگر مطالبات کو فوری طور حل کیا جائے گا۔'

دربار کے دوران ڈی ڈی سی نے متعلقہ تحصیلدار کو ہدایت کی کہ وہ گاؤں میں کمیونٹی ہال اور کھیل کے میدان کے لیے اراضی کی نشاندہی کریں۔

ڈی ڈی سی نے علاقے میں بہتر پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم پر زور دیتے ہوئے مقامی نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں تمام علاقوں میں کیب سروس شروع کیا جا سکے۔

انہوں نے یقین دلایا کہ وہ تمام جائز مطالبات کو فوری حل کے لیے اعلیٰ حکام کے سامنے رکھیں گے۔

اس سے قبل طارق حسین گنائی نے پی ایچ سی وڈوان کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔

Last Updated :Mar 2, 2020, 4:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.