ETV Bharat / state

Budgam Drug Awareness Programme: منشیات سے بچاؤ کے موضوع پر آگاہی پروگرام

author img

By

Published : Aug 22, 2023, 12:28 PM IST

بڈگام پولیس کی جانب سے ہائر سیکنڈری اسکول اچھگام میں ’’منشیات کی لت سے بچاؤ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ آگاہی پروگرام قریب ایک سو طلبہ سمیت اسکولی عملہ نے شرکت کی۔

منشیات سے بچاؤ کے موضوع پر بڈگام میں آگاہی پروگرام
منشیات سے بچاؤ کے موضوع پر بڈگام میں آگاہی پروگرام

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں منشیات کے بڑھتے رجحان سے نمٹنے اور نئی نسل کو اس سے دور رکھنے کی غرض سے بڈگام پولیس نے ہائر سیکنڈری اسکول اچھگام میں ’’منشیات کی لت سے بچاؤ‘‘ کے موضوع پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ پروگرام کی میزبانی ہائر سیکنڈری اسکول اچھگام کی پرنسپل ریحانہ جبین اور ڈی پی ایل بڈگام میں ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ اسٹریس مینجمنٹ سینٹر کی انچارج انشا حسن نے کی۔ تقریب میں 100 سے زائد طلباء اور اسکولی عملہ نے شرکت کی۔

انشا حسن نے منشیات کا استعمال کرنے والے (طلبہ) کی شناخت میں اسکول انتظامیہ کے کردار کو اجاگر کیا اور ساتھ ہی اس بدعت کا تدارک کرنے کے لئے ضروری اقدامات پر بھی زور دیا۔ نشے سے پیدا ہونے والے نفسیاتی امراض اور اس سے سماج میں بڑھتی برائیوں پر بھی زور دیا گیا۔ اس موضوع پر مزید بات چیت کرتے ہوئے منشیات کی لت میں مبتلا افراد کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی تلقین کی گئی اور حاضرین سے کسی بھی مدد کے لئے آگے آنے پر بھی زور دیا گیا۔ شرکاء نے کسی بھی قسم کے نشہ آور اشیاء کو استعمال کرنے سے پرہیز کرنے کا عہد کیا۔

مزید پڑھیں: Nasha Mukt Bharat Abhiyan program in Budgam بڈگام میں نشہ مکت بھارت ابھیان پروگرام کا اختتام

آگاہی پروگرام کا اہتمام ایس ایس پی بڈگام طاہر گیلانی کی رہنمائی میں کیا گیا تھا۔ منتظمین کے مطابق روگرام کا بنیادی مقصد شرکاء میں منشیات کے خاتمے کے بارے میں بیداری پیدا کرنا، مروجہ سماجی مسائل بالخصوص منشیات کی بدعت کے خاتمے کے لیے ان سے تعاون طلب کرنا تھا۔ تقریب میں منشیات کے استعمال پر ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.