ETV Bharat / state

بڈگام: فوج کے اشتراک سے خواتین کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

author img

By

Published : Sep 8, 2021, 8:16 PM IST

Updated : Sep 8, 2021, 9:58 PM IST

خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے ہنر کو ایک پلیٹ فراہم مہیا کرانے کی غرض سے فوج کی جانب سے خواتین کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

بڈگام: فوج کے اشتراک سے خواتین کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد
بڈگام: فوج کے اشتراک سے خواتین کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد

ضلع بڈگام میں فوج کی جانب سے خواتین کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ بدھ کو ضلع کے دہرمونہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں افتتاحی مقابلے میں سرینگر اور کپواڑہ کی ٹیموں کے مابین میچ کھیلا گیا۔ افتتاحی مقابلے میں سرینگر نے دس وکٹوں سے کپواڑہ ٹیم کو شکست دی۔ میچ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والی کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔

بڈگام: فوج کے اشتراک سے خواتین کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد

ٹورنامنٹ میں کل چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اور ناک آؤٹ بنیاد پر کھیلے جارہے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 12 ستمبر کو کنزر میں کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کررہی خواتین کرکٹ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔

مزید پڑھیں: کرکٹ میں لڑکیوں کی دلچسپی

منتظمین کے مطابق خواتین کو بااختیار بنانے، ان کے ہنر کو ایک پلیٹ فراہم مہیا کرانے کی غرض سے فوج کی 2 راشٹریہ رائفلز کی جانب سے خواتین کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

Last Updated : Sep 8, 2021, 9:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.