ETV Bharat / state

Army Press Conference On Militants Killed: چوبیس گھنٹوں میں پانچ ہاڈ کور عسکریت پسند ہلاک، فوج

author img

By

Published : Aug 11, 2022, 10:27 PM IST

5-hardcore-militants-neutralized-in-24-hrs-major-tragedy-averted-with-recovery-of-ied-in-pulwama-saysarmy
چوبیس گھنٹوں میں پانچ ہاڈ کورعسکریت پسند ہلاک ، فوج

جموں و کشمیر میں پچھلے چوبیس گھنٹوں میں پانچ ہاڈ کور عسکریت پسند اور تین فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ مارے گئے عسکریت پسند میں تین مقامی جبکہ دو دیگر غیر ملکی ہیں۔ وہیں پولیس نے گذشتہ روز پلوامہ میں 30 کلو آئی ای ڈی مواد برآمد کیا ہے جس کی برآمدگی سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا ہے۔Army Press Conference On Militants Killed

بڈگام:جموں و کشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 عسکریت پسند ہلاک کیے گئے ہیں وہیں 30 کلو آئی ای ڈی کی برآمدگی سے بڑا سانحہ ٹل گیا۔ ان باتوں کا اظہار بھارتی فوج کے 5 سیکٹر کے بریگیڈیئر وی جے ایس بردی نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔۔Brigadier VJS Birdi Press Conference

چوبیس گھنٹوں میں پانچ ہاڈ کورعسکریت پسند ہلاک ، فوج

انہوں نے کہا کہ پچھلے چوپیس گھنٹوں کے دروان جموں و کشمیر میں پانچ ہاڈ کور عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں اور پلوامہ میں گذشتہ روز 30 کلو آئی ای ڈی برآمد ہونے سے بڑے حملے کو ٹالا گیا ہے۔بریگیڈیئر وی جے ایس بردی نے کہا کہ گزشتہ روز بڈگام کے وتر ہیل خانصاحب علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں لشکر طیبہ کے ایک بڑے ماڈیول کو بے اثر کر دیا گیا۔ اس ماڈیول کی قیادت لطیف راتھر کر رہے تھے، جو گزشتہ 2 دہائیوں سے لشکر طیبہ کا رکن تھا۔Militants Killed in JK

فوجی افسر نے کہا کہ لطیف راتھر نے پولیس اہلکاروں، سکیورٹی فروسز کے اہلکاورں اور عام شہروں کے قتل سمیت بہت ساری سرگرمیوں میں ملوث تھا۔انہوں نے کہا کہ مارے گئے عسکریت پسند یوم آزادی کے موقع پر ایک بڑے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ منگل کی شام کو سرینگر پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ وترہیل خانصاحب میں تین عسکریت پسند چھپے بیٹھے ہیں جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے درمیانی شب علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔رات کے دوران ہی وتر ہیل خانصاحب میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسند کے مابین جھڑپ شروع ہوئی جو تیرہ گھنٹے تک جاری رہی جس دوران لشکر کمانڈر لطیف راتھر عرف عبداللہ سمیت تین عسکریت پسند مارے گئے۔

بریگیڈیئر وی جے ایس بردی نے کہا کہ اس حملے ثاقب احمد اور سمیر احمد بھی مارے گئے ہیں جو کئی عسکری سرگرمیوں میں ملوث تھے۔بریگیڈیئر نے کہا کہ لطیف چاڈورہ میں کشمیری پنڈت ملازم راہل بھٹ اور عنبرین بھٹ پر قاتلانہ حملہ میں ملوث تھا۔ فوجی افسر نے اس آپریشن کی کامیابی پر جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور راشٹریہ رائفلز کو مبارک باد دی ہے۔ برگیڈیئر نے کہا کہ انکاؤنٹر سائٹ سے 2 اے کے سیریز کی رائفلیں، 2 پستول اور دیگر ہتھیار برآمد کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.