ETV Bharat / state

Gaya Municipal Corporation By Election گیا میں فیس ٹیگ ایپ سے ووٹرز کی جانچ ہوگی

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 2:20 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بلدیاتی ضمنی انتخابات میں شفافیت پیدا کرنے کے لئے فیس ایپ سے ووٹروں کی پہچان کی جائے گی پہلی بار فیس ایپ نافذ العمل بنایا جائے گا۔ Gaya Municipal Corporation By Election

Voters Verification
Voters Verification

گیا: چیف الیکشن آفیسر بہار کی صدارت میں گذشتہ روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ ہوئی جس میں ضلع الیکشن کم ڈی ایم گیا کو الیکشن افسر نے بتایا گیا کہ 9 جون کو ہونے والے بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے لیے ووٹنگ کے دوران فیس ٹیگ ایپ لانچ کیا جا رہا ہے، جس میں ہر ووٹر کی تصویر لی جائے گی۔ اس تصویر کو ووٹر لسٹ کے ساتھ ملایا جائے گا۔ یہ انتظام بہار کے الیکشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے پہلی بار کیا جا رہا ہے، اس سے ووٹنگ زیادہ منصفانہ ہوگی۔

اس فیس ٹیگ ایپ کا فائدہ یہ ہوگا کہ اگر کوئی ووٹر ایک سے زیادہ بار ووٹ ڈالنے کی کوشش کرے گا تو ایک الرٹ آنا شروع ہو جائے گا، جس کی وجہ سے وہ براہ راست اور فورا پکڑا جائے گا۔ اس ایپ کے ذریعے فرضی ووٹنگ کرنے والے ووٹرز کی نشاندہی کی جائے گی اور ان کے خلاف قانون کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ڈسٹرک الیکشن افسر تیاگ راجن نے بتایا کہ گیا کے دو وارڈوں میں انتخاب ہونا ہے جس میں ایک وارڈ نمبر 15 مرار پور اور دوسرا وارڈ 26 نیو کریم گنج ہے۔

اُنہوں نے کہا اس ایپ سے انتخابات صاف و شفاف ہوگے، فرضی ووٹنگ کرنے والوں کی خیر نہیں ہے، ویڈیو کانفرنسنگ کے بعد ڈی ایم نے ووٹنگ کے لیے تعینات اہلکاروں کو اس حوالہ سے جانکاری دي اور کہاکہ اس ہدایت پر سو فیصد صحیح ڈھنگ سے عمل کیا جائے۔ واضح رہے کہ گیا کا وارڈ نمبر 26 سب سے زیادہ سرخیوں میں ہے، یہاں ایک مافیا کی پہچان رکھنے والے ابرار احمد عرف بھولا میاں نے استعفی پیش کرکے اپنے دوست موہن شریواستو کو امیدوار بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: گیا میونسپل کارپوریشن کے ضمنی انتخاب میں آئی اے ایس کا بھائی بھی امیدوار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.