ETV Bharat / state

گیا: جوان کی گولی لگنے سے موت

author img

By

Published : May 12, 2020, 6:06 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں فتح پور بلاک کے گرپا پولیس آﺅٹ پوسٹ میں مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی) 29 ویں بٹالین میں تعینات ایک جوان کی گولی لگنے سے موت ہوگئی ۔

Breaking News

ایس ایس بی 29 ویں بٹالین کے کمانڈینٹ آر کے سنگھ نے بتایا کہ (ایس ایس بی) کیمپ میں اچانک گولی چلنے کی آواز ہوئی۔ آواز سن کر جوان وہاں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ جوان للت بھارتی کو اس کے ہی اسلحہ اے کے 47 سے گولی لگی ہے۔ گولی لگنے سے زخمی جوان کو فتح پور پرائمری ہیلتھ مرکز لایا گیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے بہتر علاج کے لیے گیا ریفر کر دیا گیا۔

مسٹر سنگھ نے بتایا کہ زخمی جوان کو گیا کے جے پرکاش نارائن ہسپتال لے جایا جارہا تھا تبھی راستے میں اس نے دم توڑ دیا۔ متوفی للت بھارتی اترپردیش کے بلند شہر کا رہنے والا تھا۔ جوان کی حادثے میں موت ہوئی ہے یا پھر انہوں نے خود کشی کی ہے یہ جانچ کے بعد ہی پتہ چل پائے گا۔ اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.