ETV Bharat / state

Ramdhan 2023 رمضان المبارک کے تقدس کا احترام کریں، مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 9:19 AM IST

مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی
مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی

ماہ صیام اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے،دنیا بھر کے مسلمان اس ماہِ مقدس کے ایام میں دن کو روزہ رکھتے ہیں اور رات میں نماز تراویح کا اہتمام کرنے سمیت دیگر عبادات کے ذریعہ اپنے پروردگار کے رضا کے طلب گار رہتے ہیں۔

مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی

پٹنہ : رمضان المبارک کا مہینہ ایک بابرکت مہینہ ہے، اس کے تقدس کا احترام کرنا ہر ذی ہوش اور عاقل مسلمانوں پر فرض ہے، اس مہینے میں سرعام کھانا پینا اسلامی شعار کے خلاف اور بے حرمتی ہے، اسلام میں اس کی ہرگز اجازت نہیں- عام طور پر دیکھا جاتا ہے کہ جو مسلمان روزہ نہیں رکھتے ہیں وہ روزہ کا احترام بھی نہیں کرتے یہ مناسب نہیں ہے۔ روزہ اسلام کے اراکین میں سے ایک رکن ہے۔ روزہ رکھنے کے فضائل واہمیت کے ساتھ ساتھ روزہ نہ رکھنے والوں کے لئے اس کااحترام بھی لازمی قراردیا گیاہے، اس لئے جو کسی عذر کی وجہ سے روزہ نہیں رکھے وہ بھی کھلے عام کھانے پینے سے پرہیز کریں۔

مذکورہ باتیں معروف عالم دین و آل انڈیا ملی کونسل کے ریاستی نائب صدر مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ روزہ نہ صرف انسان کو صبر و شکر کی جانب راغب کر کے انسانی زندگی پر بہترین اثرات مرتب کرتا ہے بلکہ جسم میں قوت مدافعت بڑھاتا ہے اور کئی قسم کی جسمانی بیماریوں کو ختم کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ روزہ کی افادیت کے ساتھ روزہ کا احترام بھی بے حد لازم ہے، مگر ہمارے یہاں روزے کا احترام نہیں کیا جاتا اور کھلے عام دکانیں کھول کر کھانے پینے کی چیزیں فروخت کی جاتی ہیں جو روزہ کے تقدس کو پامال کرنا ہے کچھ دکاندار انتظامیہ کے ساتھ ملی بھگت کر کے ٹھیلے اور ہوٹل کھلے رکھتے ہیں۔


مزید پڑھیں:Ramdhan 2023 کیا سیاسی افطار پارٹی سے افطار کی حرمت پامال ہو رہی ہے؟ علماء کا ردعمل


مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی نے کہا کہ رمضان المبارک کا یہ عشرہ اہمیت کا حامل ہے۔ اس عشرہ میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ عبادت کر اپنے گناہوں کی بخشش کرانی چاہیے۔ اس کے بعد جو عشرہ آئے گا اور بھی اہمیت کا حامل ہوگا کیونکہ اس میں اعتکاف ہے، اعتکاف میں ہی اللہ تبارک و تعالیٰ نے طاق راتیں چھپا کر رکھی ہیں جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ ایک رات ہزار رات سے بہتر ہے. لوگوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ شب قدر میں شب بیداری کر اس عظیم والی رات کو پا لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.