ETV Bharat / state

پٹنہ: رحمانی 30 پٹنہ کے طلبا و طالبات کی CS امتحان میں کامیابی

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 9:47 AM IST

CS (کمپنی سکریٹری) امتحان کے جاری نتائج میں رحمانی 30 کے سو فیصد طلبا و طالبات نے کامیابی حاصل کی، جس سے رحمانی 30 کا وقار ایک بار پھرسے بلند ہوا ہے۔

پٹنہ: رحمانی 30 پٹنہ کے طلبہ و طالبات کا CS امتحان میں کامیابی
پٹنہ: رحمانی 30 پٹنہ کے طلبہ و طالبات کا CS امتحان میں کامیابی

پٹنہ: رحمانی 30 پٹنہ جو 2008 سے مسلم طلباء کے لیے مختلف اعلیٰ مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیاب ہونے میں مدد فراہم کررہا ہے، آج CS (کمپنی سکریٹری) امتحان کے آئے نتائج میں رحمانی 30 کے سو فیصد طلبا و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے، جس سے رحمانی 30 کا وقار ایک بار پھر سے بلند ہوا ہے۔

رحمانی 30 پٹنہ کے طلبا و طالبات کی CS امتحان میں کامیابی
رحمانی 30 پٹنہ کے طلبا و طالبات کی CS امتحان میں کامیابی

کامیاب طلبا و طالبات میں سرِفہرست فیحان خورشید، محسن شفیع، حمیرہ حریم، تابش عدنان، زوبیہ مریم، محمد زید، صفا نشاط اختر، حماد، طوبیٰ فاطمہ شیث اور صدف فردوس کے نام شامل ہیں۔

رحمانی 30 پٹنہ کے طلبا و طالبات کی CS امتحان میں کامیابی
رحمانی 30 پٹنہ کے طلبا و طالبات کی CS امتحان میں کامیابی

رحمانی 30 کے سرپرست و خانقاہ رحمانی کے سجادہ نشیں مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے کامیاب طلبا و طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تابناک مستقبل کی دعا دی ہے۔

رحمانی 30 پٹنہ کے طلبا و طالبات کی CS امتحان میں کامیابی
رحمانی 30 پٹنہ کے طلبا و طالبات کی CS امتحان میں کامیابی

واضح رہے کہ رحمانی 30 کا قیام 2008 میں عمل میں آیا تھا، اس کے بانی مفکر و معزز عالمِ دین حضرت مولانا سید ولی رحمانی رحمۃ اللہ علیہ تھے جن کی ہمیشہ سے یہی فکر تھی کہ مسلم طلبا و طالبات مختلف اعلیٰ تعلیمی میدانوں میں اپنا صحیح حق حاصل کرسکیں۔

مزید پڑھیں:رحمانی 30 ملک میں تعلیمی انقلاب کا علمبردار

ادارہ کے ڈائریکٹر فہد رحمانی نے بتایا کہ والد ماجد علیہ الرحمہ نے کمپنیوں کے سلسلے میں یہ محسوس کیا تھا کہ اگر ان کو قانونی معلومات صحیح طور پر فراہم کی جائیں تو یقیناً وہ کمپنیاں تجارت کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکتی ہیں۔

اسی ضمن میں ادارہ کے موجودہ سرپرست مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے رحمانی 30 میں CS کا شعبہ قائم کیا، سی ایس یعنی کمپنی سکریٹری، یہ کسی بھی کمپنی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے جو اکاؤنٹنگ اور تجارتی قوانین کے دائرہ میں رہ کر کمپنی کو قانونی طور پر آگے لے جانے کے لیے حکمت عملی فراہم کرتا ہے۔


فہد رحمانی نے مزید بتایا کہ اس وقت مارکیٹ میں CS کی کافی ڈیمانڈ ہے، اور CS کا یہ میدان طلبا کے لیے ایک سنہرا میدان ہے، کسی بھی سماج کی ترقی کے لئے تاجر اور کمپنیاں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، لہٰذا اگر مسلم تاجروں کو مضبوط CS ملیں گے تو یقیناً وہ محنت کرتے ہوئے ان کی ترقی کی راہ ہموار کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.