ETV Bharat / state

کیمور:ان لاک 2 میں کورونا کے تئیں لوگوں کی لاپرواہی بڑھی

author img

By

Published : Jun 22, 2021, 4:51 PM IST

کیمور میں جہاں لوگ مکمل طور پر کورونا کی رہنما خطوط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔وہیں پولیس انتظامیہ بھی ماسک پہنے ہوئے نظر آرہی ہے۔

ان لاک 2 میں کورونا کے تئیں لوگوں کی لاپرواہی بڑھی
ان لاک 2 میں کورونا کے تئیں لوگوں کی لاپرواہی بڑھی

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کورونا وبائی مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی کے بعد اب لوگوں میں لاپرواہی نظر آنی شروع ہوگئی ہے۔انلاک ٹو کے بعد اب لوگ انلاک 3 میں داخل ہونے جا رہے ہیں۔لیکن ان سب کے باوجود عوام حکومت کی ہدایت نامے کی مکمل طور پر خلاف ورزی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

اب لوگ بغیر ماسک کے بازار میں گھومتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔بازار میں لوگوں کا لگنے والا مجمع اس کا ثبوت ہے کہ لوگ اب کورونا کے تئیں غلفت برت رہے ہیں۔عوام کا اس طرح کا رویہ کورونا انفیکشن کے خطرے کو بڑھاتا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:ان لاک 3 میں بھی تعلیمی ادارے اور مذہبی مقامات کو کھولنے کی اجازت نہیں

لوگ مسلسل سڑک پر لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔وہیں دکاندار بھی بغیر ماسک کے ہی نظر آرہے ہیں۔لوگ تب ہی ماسک پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں جب انہیں اپنے اطراف میں پولیس نظر آرہے ہیں۔جب پولیس اسٹیشن پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جاتی ہے، اسی وقت موٹر سائیکل سوار تھانہ سے گزرتے وقت ماسک لگا لیتے ہیں۔یعنی یہ اپنی حفاظت کے لئے نہیں بلکہ پولیس تفتیش سے بچنے کے لئے ہے۔ تاہم ، پولیس اہلکار بھی ماسک پہنے ہوئے نہیں نظر آرہے ہیں۔ وہاں بھی کورونا ہدایت نامے پر عمل نہیں کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ روزانہ کورونا کے رہنما خطوط کو پامال کررہے ہیں۔

کورونا کہ خطرہ ابھی ختم نہیں ہوا ہے بلکہ تیسری لہر ابھی آنی باقی ہے۔لہذا ، اس سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ویکسین اور ماسک لگا کر جسمانی فاصلے پر عمل کیا جائے۔ تب ہی آپ اور ہم سب سلامت رہ سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.