ETV Bharat / state

پٹنہ: ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان مقابلے کی مخالفت

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 7:37 PM IST

پٹنہ: ٹوئنٹی ولڈ کپ میں بھارت پاکستان مقابلے کی مخالفت
پٹنہ: ٹوئنٹی ولڈ کپ میں بھارت پاکستان مقابلے کی مخالفت

ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں 24 اکتوبر کو بھارت پاکستان کے درمیان ہونے والے مقابلے کی مخالفت شروع ہوگئی ہے۔

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے کارگل چوک پر بی جے پی کارکنان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں 24 اکتوبر کو ہونے والے بھارت پاکستان مقابلے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی تصویر نذر آتش کی اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگائے۔

پٹنہ: ٹوئنٹی ولڈ کپ میں بھارت پاکستان مقابلے کی مخالفت

مخالفت کررہے بی جے پی میڈیا انچارج انیل سہنی نے کہا کہ 'مرکزی حکومت اور بی سی سی آئی سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ فوری طور پر بھارت کے پاکستان کے ساتھ ہونے والے کرکٹ مقابلہ کو منسوخ کرے۔

پٹنہ: ٹوئنٹی ولڈ کپ میں بھارت پاکستان مقابلے کی مخالفت
پٹنہ: ٹوئنٹی ولڈ کپ میں بھارت پاکستان مقابلے کی مخالفت

انہوں نے کہا کہ 'جو پاکستان ہمارے جوانوں کو سرحد پر شہید کرتا ہے، جس پاکستان کی پشت پناہی سے کشمیر میں بہاریوں کا قتل عام کیا جارہا ہے، جو پاکستان دہشت گرد کا اڈہ ہے ایسے لوگوں سے بھارت کو کسی سطح پر رشتہ نہیں رکھنا چاہیے۔ جس پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے دوسرے ملک کی ٹیم تک نہیں جاتی ایسے ملک سے بھارت ٹیم کیوں کھیل رہی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف اپنا بہترین کھیل کھیلیں گے:وراٹ کوہلی

بی جے پی کارکن وکاس مہتا نے کہا کہ 'پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے اس کرکٹ مقابلہ کی پرزور مذمت اور مخالفت کرتا ہوں، کرکٹ ہمارا ضرور پسندیدہ کھیل ہے مگر ملک سے بڑا نہیں، جس ملک کی وجہ سے ہمارے بھائی سرحد پر شہید ہوتے ہیں، ان کے بال بچے یتیم ہوتے ہیں، بوڑھے ماں اپنے بیٹے کی شہادت پر آنسو بہاتے ہیں، ایسے لوگوں سے کسی طرح سے کوئی رشتہ نہیں رکھنا چاہیے اور کسی کرکٹ کا حصہ نہیں بننا چاہئے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.