Bihar Terror Module: ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں ایک اور گرفتاری

author img

By

Published : Jul 16, 2022, 8:36 PM IST

Updated : Jul 16, 2022, 10:51 PM IST

پھلواری شریف معاملے کی تار لکھنؤ تک

بہار کے پھلواری شریف معاملے میں اب پولیس اور اے ٹی ایس کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ لکھنؤ، اتر پردیش سے ملک مخالف سرگرمیوں کے الزام میں نور الدین جنگی نامی ایڈوکیٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ Advocate Nuruddin arrested in Phulwari Sharif case

پٹنہ: مبینہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے تار اب بہار کے بعد اتر پردیش سے بھی جڑ گئی ہے۔ پٹنہ کے پھلواری شریف سے گرفتار 7 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ میں کئی اہم معلومات حاصل ہوئے ہیں جس کے بنیاد پر کارروائی کی جارہی ہے۔ Advocate Nuruddin arrested in Phulwari Sharif case

اسی کڑی میں یوپی اے ٹی ایس نے نورالدین جنگی (ایڈوکیٹ نورالدین) کو گرفتار کر کے پٹنہ پولیس کے حوالے کر دیا ہے (پٹنہ پولیس نے لکھنؤ سے وکیل کو گرفتار کیا ہے) اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے اے ایس پی منیش کمار نے بتایا کہ ٹیم پہلے سے ہی بہار کے دیگر اضلاع اور دیگر ریاستوں میں کیمپ کررہی ہے۔

اے ایس پی منیش کمار نے بتایا کہ نورالدین جنگی عرف ایڈوکیٹ نورالدین کو یوپی اے ٹی ایس کی مدد سے لکھنؤ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہم انہیں یوپی سے بہار لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ نورالدین جنگی کے خلاف مضبوط شواہد موجود ہیں۔ اس کا نام ایف آئی آر میں درج ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پھلواری شریف سے گرفتار دونوں ملزمان ارمان ملک اور اطہر پرویز کو عدالت نے 48 گھنٹے کا پولیس ریمانڈ پر دیا ہے۔ انکوائری کی جا رہی ہے۔ ان دونوں کی طرف سے جو معلومات سامنے آئیں گے سب کی چھان بین کی جائے گی۔ Advocate Nuruddin arrested in Phulwari Sharif case

پولیس کے مطابق گرفتار اطہر پرویز دہشت گرد تنظیم سمی کا سابق رکن رہ چکا ہے۔ دونوں سمی کے گرفتار تمام ملزمان کو ضمانت کراتے تھے اور فی الحال پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور ایس ڈی پی آئی کے سرگرم رکن ہیں۔ الزام ہے کہ تنظیم کی آڑ میں یہ دونوں ملک مخالف حکمت عملی پر ملتے رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق پی ایف آئی اور ایس ڈی پی آئی کے میٹنگز میں دونوں ایک فعال رکن کے طور پر بھی حصہ لیتے تھے۔ ان میٹنگوں میں فرقہ پرستی سمیت ملک مخالف مسائل پر لوگوں کی ذہن سازی کرتے تھے۔

اس معاملے میں اب تک محمد جلال الدین، اطہر پرویز، ارمان ملک، طاہر احمد، شبیر ملک، شمیم ​​اختر اور الیاس طاہر عرف مرغوب کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ان میں سے تین کو پہلے ہی گرفتار کیا گیا تھا اور دوران تفتیش چار مزید افراد کو گرفتار کیا گیا۔ وہیں شمیم ​​اختر کو نالندہ ضلع کے سہرائے سے گرفتار کیا گیا ہے۔

آئی بی کی تحقیقات میں پٹنہ کے پھلواری شریف سے گرفتار اطہر پرویز اور جلال الدین کے علاوہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث 24 اور ملزمان کے نام سامنے آئے ہیں۔ گرفتاری کے بعد نالندہ، سارن، پٹنہ، چمپارن اور دربھنگہ سے ایف آئی آر میں کئی مشتبہ افراد کے نام بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:

موصولہ اطلاعات کے مطابق پی ایف آئی (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) کے دو ارکان محمد جلال الدین اور اطہر پرویز جنہیں پھلواری شریف علاقہ سے گرفتار کیا گیا تھا، کو بیور جیل کے الگ الگ سیلوں میں رکھا گیا ہے۔ ان کی گرفتاری کے بعد بیور جیل کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ساتھ ہی نورالدین جنگی کو یوپی کے لکھنؤ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پٹنہ کے ایس ایس پی منجیت سنگھ ڈھلوں نے جمعہ کو کہا تھا کہ کچھ اور لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق بہار کے دار الحکومت پٹنہ سے متصل پھلواری شریف میں مبینہ ملک مخالف بی ایف آئی سے وابستہ مشتبہ افراد کی گرفتاری کے بعد اب تفتیش کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ اس کے تار اب پاکستان سمیت دیگر ممالک سے جڑنے لگے ہیں۔ ملک اور بیرون ملک کے لوگوں کو بھی بھارت مخالف کام کرنے کے لیے جوڑا جا رہا تھا۔

Last Updated :Jul 16, 2022, 10:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.