ETV Bharat / state

فوج میں افسر بننے کا دیرینہ خواب 9 دسمبر کو ہوگا پورا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 6, 2023, 11:24 AM IST

گیا آرمی اکیڈمی سے پاس آوٹ ہونے والے جنٹلمین کیڈٹس کا فوج میں جانے کے دیرینہ خواب 9 دسمبر کو پورا ہوجائے گا، تقسیم ایوارڈ تقریب میں کمانڈنٹ نے کہاکہ آج کی یہ کامیابی نا تو پہلا قدم ہے اور نا ہی آخری قدم ہے ، ہردن کامیاب ہونا ہے اور ہر دن آزمائشوں سے ابھرنا ہے اور پھر تجربوں مشاہدات اور بہادری سے اس مقام تک پہنچنا ہے جہاں آپ کو بھی فخر ہو۔ Officers Passing Out In Gaya

فوج میں افسر بننے کا دیرینہ خواب 9 دسمبر کو ہوگا پورا
فوج میں افسر بننے کا دیرینہ خواب 9 دسمبر کو ہوگا پورا

فوج میں افسر بننے کا دیرینہ خواب 9 دسمبر کو ہوگا پورا

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا کے پہاڑ پور ڈوبھی گیا روڈ پر واقع آرمی تربیتی اکیڈمی میں ایوارڈ تقسیم تقریب منعقد ہوئی جس میں تربیت کے دوران انفرادی طور پر اور بٹالین سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جنٹلمین کیڈٹس کو کمانڈنٹ گیا کے ہاتھوں اعزاز بخشا گیا اور اُنہیں میڈل اور ٹرافی سے نوازا گیا۔

گیا میں واقع اوٹی اے سنہ 2011 میں افسران کی تربیت کے لیے قائم ہوا اور اس کے بعد مسلسل ہندوستانی فوج کے لیے مستقبل کے فوجی افسران کو تیار کیا جارہا ہے۔اکیڈمی نے جولائی 2023 میں اپنے قیام کے 13 سال مکمل کیے ہیں۔اب یہ ہندوستانی دفاعی افواج کا اعلیٰ وقار والا ادارہ ہے۔آئندہ نو دسمبر کو پاسنگ آوٹ کی تقریب ہوگی جبکہ اس سے قبل آٹھ دسمبر کو ملٹی ایکٹیویٹی تقریب ہوگی جس میں جنٹلمین کیڈٹس کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔

گیا آرمی اکیڈمی کی اس بار24 ویں پاسنگ آوٹ کی تقریب ہوگی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈ مرل آر ہری کمار شریک ہوں گے اور وہ پاسنگ آوٹ پریڈ کا جائزہ لیں گے۔اس بار 24 ویں پاسنگ آوٹ تقریب کے دوران ٹیکنیکل انٹری اسکیم (ٹی ای ایس 42 ) کے افسر کیڈٹ اور اسپیشل کمیشن افسر (ایس سی او ) 51 کو ہندوستانی فوج میں بطور آفیسر کمیشن دیا جائے گا۔

اوٹی اے گیا کی جانب سے بتایا گیا کہ آوٹ پریڈ کی تقریب میں ایک تقریب جنگی یادگار پر پھول پیش کرنے کی بھی ہے ، جبکہ اسکے علاوہ ملٹی ایکٹیویٹی ڈسپلے، پاسنگ آؤٹ پریڈ اور پپنگ کی تقریب شامل ہیں، ملٹی ایکٹیویٹی ڈسپلے میں جمناسٹک، مائیکرو لائٹ فلائنگ اور ایکروبیٹس، ہارس شو، ڈاگ شو اور اسکائی ڈائیونگ جیسی پرفارمنس ہوں گی۔ تقریب میں آفیسر کیڈٹس کے والدین اور معززین شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عازمین حج 2024 کو فارم پر کرنے میں رضاکار کررہے ہیں تعاون

آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی گیا کو 18 جولائی 2011 کو فوج کے ذریعہ تیسری پری کمیشننگ ٹریننگ اکیڈمی کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی گیا کے نشان کے پس منظر میں دو رنگ ہیں، اوپر کا نصف فرینچ سرمئی ہے جو طاقت اور برداشت کو ظاہر کرتا ہے اور نچلا حصہ سرخ رنگ کا ہے جو حتمی قربانی کی علامت ہے۔ 'دھرم چکر' کے ساتھ دو کراس شدہ تلواریں اکیڈمی کا نشان بناتی ہیں۔ اکیڈمی کا نعرہ 'شوریہ گیان سنکلپ' ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.