ETV Bharat / state

Mob Lynching in Gaya گیا میں تین مسلم نوجوان ہجومی تشدد کے شکار، ایک کی موت

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 2:15 PM IST

گیا کے کوری سرائے کے رہنے والے تین مسلم نوجوان ہجومی تشد کا شکار ہوئے ہیں۔ اس میں ایک کی موت ہوگئی ہے، واقعہ ضلع کے پپرا گاؤں میں پیش آیا ہے، یہ واقعہ رات دو بجے کا بتایا جا رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا کے بیلا تھانہ حلقہ میں واقع پپرا گاؤں میں تین نوجوان ہجومی تشدد کا شکار ہوئے ہیں۔ جس میں ایک محمد گڈو نامی شخص کی موت ہوگئی ہے۔ جب کہ دو اور شخص محمد ساجد اور محمد محمود شدید طور پر زخمی ہیں۔ پولیس نے علاج کے لیے زخمیوں کو انوگرہ نارائن ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔ واردات کے تعلق سے لوگوں کا آپسی تنازع ہے۔ اطلاع کے مطابق بیلاگنج تھانہ حلقہ کوری سرائ ےکے رہنے والے محمد گڈو، محمد ساجد اور محمد محمود کو پاس کے ہی گاؤں میں حملہ ہوا۔ ابھی زیادہ تفصیل سامنے نہیں آئی ہے، تاہم کوری سرائے کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ واقعہ رات دو بجے پیش آیا۔

کوری سرائے مسلم اکثریتی گاؤں ہے جب کہ پپرا گاؤں اکثریتی آبادی کا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ تینوں کو پپرا گاؤں کے لوگوں نے فون کرکے رات میں قریب نو بجے بلایا تھا اور یہ کسی کے بلانے پر ہی دوسرے گاوں گئے تھے۔ ان کے ساتھ ہجومی تشدد ہوا ہے۔ اس سلسلے میں گاؤں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک طبقے کے لوگوں نے شکار کرنے کا الزام لگا کر حملہ کیا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں مقامی تھانہ انچارج کا کہنا ہے کہ واردات چوری سے جڑی ہوئی ہے۔ یہ لوگ پپرا گاؤں میں چوری کرنے گئے تھے۔ تبھی ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ ابھی اس معاملے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ لواحقین کے ذریعے تحریری معاملہ درج نہیں کیا گیا ہے جب کہ اس سلسلے میں ایس ایس پی آشیش کمار بھارتی نے کہاکہ واقعہ کے تعلق سے پولیس کی جانب سے تحقیقات جاری ہے۔ شام تک تفصیل دستیاب کرائی جائے گی اور سبھی پہلوؤں پر جانچ کی جارہی ہے۔ انہوں نے ماب لنچنگ کے واقعہ کی تصدیق کی ہے اور کہاکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Chapra Mob lynching Case چھپرا میں ماب لنچنگ کے بعد حالات کشیدہ، دفعہ 144 نافذ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.