ETV Bharat / state

Voting Rights of Muslims: ’کوئی مائی کا لال مسلمانوں سے ووٹ کا حق نہیں چھین سکتا‘

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 10:43 AM IST

Updated : Mar 3, 2022, 1:00 PM IST

تیجسوی یادو نے کہا کہ ملک کی آزادی میں سبھی نے قربانیاں دی ہیں، لیکن آر ایس ایس نے کوئی قربانی پیش نہیں کی، یہ لوگ ترنگا کی بات کہتے ہیں، تو یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ ایک عرصہ تک ناگپور میں کوئی ترنگ نہیں لہرایا گیا، اور جس نے ملک کی آزادی میں سب کچھ قربان کر دیا وہ کہتے ہیں ان سے ووٹ کا حق چھین لیا جائے یہ بیان کوئی معمولی بات نہیں اس پر وزیر اعلیٰ کو سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ Tejashwi Pans BJP MLA’s Call for Denying Muslims Voting Rights

تیجسوی یادو
تیجسوی یادو

بہار اسمبلی میں گورنر کے خطاب پر بحث کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو بی جے پی رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر پر جم کر برسے۔ Bihar BJP MLA Says Take Away Muslims’ Voting Rights

تیجسوی یادو

انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی مائی کا لال مسلمانوں سے ووٹ کا حق نہیں چھین سکتا، یہ افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار خود کو سیکولرزم کا علمبردار کہتے ہیں اور انہیں کے اتحادی پارٹی کے لوگ مسلمانوں کے ووٹ چھین لینے کی بات کہہ رہے ہیں، اس پر بھی وزیر اعلیٰ خاموش بیٹھے ہیں، بیان دینے والے پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی.

تیجسوی یادو نے کہا کہ ملک کی آزادی میں سبھی نے قربانیاں دی ہیں، لیکن آر ایس ایس نے کوئی قربانی پیش نہیں کی، یہ لوگ ترنگا کی بات کہتے ہیں، تو یہ بھی بتانا ضروری ہے کہ ایک عرصہ تک ناگپور میں کوئی ترنگ نہیں لہرایا گیا، اور جس نے ملک کی آزادی میں سب کچھ قربان کر دیا وہ کہتے ہیں ان سے ووٹ کا حق چھین لیا جائے یہ بیان کوئی معمولی بات نہیں اس پر وزیر اعلیٰ کو سخت کارروائی کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں:بہار: تیجسوی یادو کی محکمہ صحت اور حکومت پر تنقید


تیجسوی یادو نے کہا کہ مسلمانوں کو بہار میں ہراساں کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔ اور فرقہ وارانہ ماحول بنایا جا رہا ہے۔ جس کی مثال حال میں سمستی پور کے مسری گھراری میں آئے موب لنچنگ کا واقعہ ہے جہاں خلیل رضوی کو گوشت کے نام پر زندہ جلا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف این ڈی اے کو لوگ زہر افشانی کرنا بند کرے۔

Last Updated : Mar 3, 2022, 1:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.