ETV Bharat / state

Muslims Offer Friday Namaz رمضان کے تیسرے جمعہ میں مصلیوں سے گلزار تھیں گیا کی مساجد

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 5:37 PM IST

ضلع گیا میں آج رمضان کے تیسرے جمعہ کی نماز ادا کی گئی.رام نومی کے موقع پر پیدا ہوئی کشیدگی کو لیکر احتیاط کے طور پر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ۔تاہم ضلع کے سبھی مقامات پر پرامن ماحول میں نمازجمعہ کی ادائیگی کی اطلاع ہے ۔اس دوران سبھی مساجد میں ریاست میں امن وامان اور خوشحالی وخیرسگالی کی دعا کی گئی ہے۔

تیسرے جمعہ میں مصلیوں سے گلزار تھیں مساجد
تیسرے جمعہ میں مصلیوں سے گلزار تھیں مساجد

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں ماہ رمضان کے تیسرے جمعہ کے مبارک موقع پر شہری اور دیہی علاقوں میں واقع تمام مساجد مصلیوں سے گلزار رہیں۔ بوڑھے بچے جوان سبھی نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے مساجد میں پہنچے تھے۔ اس موقع پر ائمہ مساجد نے اپنے خطاب میں ماہ رمضان کی عظمت و برکت کا تفصیل کے ساتھ ذکر کرتے ہوئے عبادت و ریاضت کی تاکید فرمائی۔

ماہ رمضان کا دوسرا عشرہ اختتام کو ہے۔ اس لئے ہمیں اپنی کوتاہیوں کو ترک کرکے عبادت و ریاضت میں مشغول رہ کر اللہ کی عطا کردہ رحمت کی بارش سے سیراب ہونا چاہیے۔ شہر کے پولیس لائن مسجد گیوال بیگہ مسجد، حضرت پیر منصور مسجد، جامع مسجد ،چھتہ مسجد گھسیار ٹولہ مسجد،معرف گنج مسجد، علی گنج مسجد، المینار مسجد سمیت شہر اور ضلع کی قریب سبھی مساجد میں نمازیوں کی تعداد عام دنوں کے بنسبت زیادہ تھی۔ اس موقع پر علماء کرام اور ائمہ مساجد نے رمضان کی فضیلت پر روشنی ڈالی خاص طور پر دوسرے عشرے کی فضیلت بیان کی گئی وہیں مسجد کمیٹیوں کی جانب سے نمازیوں کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔

پولیس لائن مسجدکے امام وخطیب حضرت مولانا شبیر رضا اشرفی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ آج ہم سب کے لئے خوشی کی بات ہے کہ آج تیسرے جمعہ کی نماز پڑھی ہے۔امن و شانتی خیرسگالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان کا مبارک مہینہ اپنی رحمتوں ،برکتوں اور عنایتوں کے ساتھ سایہ فگن ہے۔ قرآن کی تلاوت روزے کی حلاوت بھی مسلمانوں کو محسوس ہو رہی ہے۔ سب سے بڑی بات یہ کہ اس مبارک مہینہ میں اللہ کی خاص عنایت ہوتی ہے کہ غریب سے غریب انسان بھی اللہ کی نعمتوں سے سرفراز ہوتا ہے۔مزید یہ کہ اللہ کریم شیطان کو جکڑ دیتا شیطانیت ختم ہو جاتی ہے۔ جنتی حوریں دن رات روزہ داروں کے لئے پلکیں بچھائے منتظر رہتی ہیں ۔دعائیں کرتی ہیں مولی میرے حصے میں روزہ دار عطا کر اور خاص بات یہ کہ اس ماہ مبارک میں جنتی دروازے کھول دئیے جاتے ہیں۔ دوزخ کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Violence in Biharsharif مولانا شبلی قاسمی کا بہار شریف میں فساد متاثرہ علاقوں کا دورہ، حکومت سے شفاف جانچ کا مطالبہ

علمائے کرام کا کہنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اللہ نے جنت میں ایک دروازہ بنایا ہے جس کا نام ریان ہے۔ اس دروازے سے صرف روزہ دار ہی کو جانے کی اجازت ہوگی اس ماہ مبارک کے تین عشرے کو اللہ کے نبی نے تین حصوں میں تقسیم فرمایا ہے۔ پہلا عشرہ رحمت کا، دوسرا عشرہ مغفرت کا جاری ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.