ETV Bharat / state

Mock Drill At Gaya Railway Station محکمہ ریلوے نے حادثے کے دوران راحت پہچانے کی مشق کی

author img

By

Published : Feb 16, 2023, 5:35 PM IST

گیا ریلوے اسٹیشن پرحادثے سے نمٹنے کیلئے بچاو و راحت کے کاموں کے سلسلے میں موک ڈریل کا اہتمام کیا گیا۔ اس کا مقصد ناگہانی آفات و حادثات کے دوران صحیح ڈھنگ سے حالات کا سامنا کرنے اور مسافروں کی جان ومال کی حفاظت کرنا تھا۔

محکمہ ریلوے نے حادثے کے دوران راحت پہچانے کی مشق کی
محکمہ ریلوے نے حادثے کے دوران راحت پہچانے کی مشق کی

محکمہ ریلوے نے حادثے کے دوران راحت پہچانے کی مشق کی

گیا: ریاست بہار کے گیا ریلوے اسٹیشن پر آج ریلوے اور این ڈی آر ایف کی ٹیم نے ایک مشترکہ'مشق 'موک ڈرل کو انجام دیا۔دراصل ریلوے حادثات سے بچنے اور منفی حالات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے ایسی مشقیں کی جاتی ہیں۔ مشق کے دوران سارے مناظر حادثات کے جیسے ہی پیش کئے گئے تھے تاکہ آسانی کے ساتھ سرکاری عملہ کو تربیت دی جاسکے۔ مشق کچھ یوں ہوئی کہ گیا ریلوے اسٹیشن کے افسران کو اطلاع دی گئی کہ مسافر ٹرین حادثے کی شکار ہوگئی ہے۔جس کے بعد راحت امدادی ٹیم کو مسافر ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اترنے کی خبر دی گئی۔اس کے بعد ٹیم 20 منٹ میں موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے وہاں پہنچتے ہی اپنی کاروائی شروع کیا۔

کچھ اس طرح ہوئی کاروائی:

ریلوے اسٹیشن پر مشق شروع ہوتے ہی ٹرین کی بوگی پٹری سے اتری اور مقامی ریلوے عملہ متحرک ہوگیا۔ اس کی اطلاع فوری طور پر کنٹرول روم کو دی گئی۔ اس کے بعد ریلوے کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم ریلوے اسٹیشن یارڈ کے لئے روانہ ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی این ڈی آر ایف بہٹا 9 ویں بٹالین کی ٹیم جو کہ واقعہ کے وقت گیا میں تھی۔ اس کو بھی اطلاع دی گئی اور موقع پر روانہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Bhagalpur Educational Institutions Meeting معیاری تعلیم کے موضوع پر مدارس و اسکول ذمہ داران کی میٹنگ

سینئر کوچنگ ڈپو آفیسر فالگن رائے نے کہا کہ اگر کوئی مسافر ٹرین پٹری سے اترتی ہے تو مسافروں کو کیسے بچایا جائے اور راحت کاکام کیسے کیا جائے۔اس بارے میں ایک بیداری مشق کی گئی۔ اس میں آر پی ایف، این ڈی آر ایف، میڈیکل ٹیم اور ضلع انتظامیہ کے ڈیزاسٹر ڈپارٹمنٹ کی مدد سے یہ کام کیا گیا ہے تاکہ ایمرجنسی کے وقت مسافروں کی مدد بہترین ڈھنگ سے کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.