ETV Bharat / state

پھر ماب لنچنگ میں تین افراد کا قتل

author img

By

Published : Jul 19, 2019, 10:19 AM IST

Updated : Jul 19, 2019, 3:27 PM IST

بہارمیں ہجومی تشدد کا ایک معاملہ منظرعام پر آیا ہے، جہاں مویشی اورموٹر چوری کے الزام میں بھیڑ نے تین افراد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

چوری کے شبہ میں بھیڑ نے تین افراد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا

ریاست بہار کے ضلع سارن کے شہر بنیاپور میں مویشی اور پانی کی موٹر کی چوری کے الزام میں بھیڑ نے تین افراد کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا، اس واقعہ کے بعد علاقے میں زبردست کشیدگی ہے۔

لنچنگ میں تین افراد کا قتل

تین لاشوں کی اطلاع ملنے کے بعد موقع واردات پر پولیس پہنچی اورلاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے چھپرا کے ضلع اسپتال بھیج دیا۔

ہلاک شدہ افراد میں ایک کی شناخت نوشاد احمد کے طور پر کی گئی ہے جبکہ ابھی دو کی شناخت ہونا باقی ہے۔

متعدد تھانوں کی پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Intro:Body:

welcome




Conclusion:
Last Updated : Jul 19, 2019, 3:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.