ETV Bharat / state

Agnipath Scheme: اگنی پتھ اسکیم واپس لینے کو لیکر پٹنہ میں زبردست احتجاج

author img

By

Published : Jun 19, 2022, 11:36 AM IST

پٹنہ میں زبردست احتجاج
پٹنہ میں زبردست احتجاج

پٹنہ کے سڑکوں پر راجد، جن ادھیکار پارٹی کے طلباء و کارکنان نے تحریک پر آمادہ طلبا و نوجوانوں کی حمایت میں سڑکوں پر رہے. ادھر یوتھ راجد کے ذریعہ بھی ریاست گیر پروگرام کے تحت یوتھ راجد کے ریاستی صدر قاری صہیب کی قیادت میں یوتھ آر جے ڈی کے ذریعہ ریاستی دفتر سے انکم ٹیکس گلمبر تک احتجاجی مارچ نکالا گیا. مارچ کے دوران راجد کارکنان نے ہاتھوں میں قومی پرچم لہراتے ہوئے عوام مخالف حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور اس منصوبہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ Protest Against Agnipath Scheme Continue

بھارتیہ فوج میں بھرتی کے لئے مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے اگنی پتھ منصوبہ کے خلاف طلباء ، نوجوان اور دیگر پارٹیوں کے کارکنان کا غصہ پٹنہ کی سڑکوں پر پھوٹ پڑا،گزشتہ کئی دنوں سے طلباء مختلف ریلوے اسٹیشن و دیگر مقامات کو نقصان پہنچا رہے ہیں، تاکہ مرکزی حکومت اس منصوبہ کو فوراً واپس لے مگر مرکزی حکومت کی جانب سے بھی مذکورہ معاملے پر اب تک کوئی ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے معاملہ اب طول پکڑ لیا ہے اور اس کی تحریک کی آگ بہار سے نکل کر دوسری ریاستوں میں پھیلنے لگی ہے۔ Protest Against Agnipath Scheme Continue

پٹنہ میں زبردست احتجاج

اس تحریک میں طلباء کے ساتھ اب دیگر پارٹیوں کے کارکنان بھی شامل ہو کر اسے مضبوط کر رہے ہیں، آج پٹنہ کے سڑکوں پر راجد، جن ادھیکار پارٹی کے طلباء و کارکنان نے تحریک پر آمادہ طلبا و نوجوانوں کی حمایت میں سڑکوں پر رہے. ادھر یوتھ راجد کے ذریعہ بھی ریاست گیر پروگرام کے تحت یوتھ راجد کے ریاستی صدر قاری صہیب کی قیادت میں یوتھ آر جے ڈی کے ذریعہ ریاستی دفتر سے انکم ٹیکس گلمبر تک احتجاجی مارچ نکالا گیا. مارچ کے دوران راجد کارکنان نے ہاتھوں میں قومی پرچم لہراتے ہوئے عوام مخالف حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور اس منصوبہ کو واپس لینے کا مطالبہ کیا.

یوتھ راجد کے ریاستی صدر و رکن کونسل قاری صہیب نے کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے جڑے معاملوں پر یوتھ آر جے ڈی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،کیونکہ حزب مخالف لیڈر تیجسوی یادو ہمیشہ سے بے روزگار نوجوانوں کی آواز بنتے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو یہ منصوبہ فوراً واپس لینا چاہیے، اگنی پتھ بھرتی منصوبہ واپس لینے تک یوتھ راجد کی تحریک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:Protest Against Agnipath Scheme: اگنی پتھ اسکیم کے خلاف ملک بھر میں احتجاج جاری، آج بہار بند

ایک سوال کے جواب میں قاری صہیب نے کہا کہ کسان تحریک معاملے میں بھی مرکزی حکومت کسانوں کو سمجھانا چاہ رہی تھی مگر انہوں نے بھاجپا کے منصوبے پر پانی پھیر دیا، یہ منصوبہ کسی بھی طرح سے طلبہ کے حق میں مفید نہیں ہے، اگر ہمارے جوان چار سال میں ہی سبکدوش ہو جائیں گے تو پھر آگے کیا کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.