ETV Bharat / state

گیا میں یوم اُردو کی مناسبت سے ادبی نشست منعقد ہوئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 10:15 PM IST

گیا میں آج یوم اُردو کے موقع پر جن سنسکرتی منچ کے زیر اہتمام تقریب منعقد ہوئی جس میں معروف ادیب اور اسکالر ڈاکٹر صفدر امام قادری شامل ہوئے ، تقریب میں اُردو ادب میں نئی نسل کو جوڑنے پر زور دیا گیا۔

گیا میں یوم اُردو کی مناسبت سے ادبی نشست منعقد ہوئی
گیا میں یوم اُردو کی مناسبت سے ادبی نشست منعقد ہوئی

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں چند جگہوں پر یوم اُردو کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ایک جن سنسکرت منچ گیا ضلع اکائی بھی شامل ہے ، اس منچ کی جانب سے فکشن ہاؤس گیوال بیگہ میں اُردو کی ایک ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پٹنہ سے تشریف لائے صفدر امام قادری نے کی اور نظامت احمد صغیر نے کی۔ پروفیسر صفدر امام قادری کا تعارف کراتے ہوئے احمد صغیر نے کہا کہ صفدر امام قادری نے نئی نسل کی رہنمائی کی ہے اور ادب میں ہمیشہ سرگرم رہے ہیں۔ جبکہ صفدر امام قادری نے اپنے صدارتی خطبہ میں یوم اُردو کی مبارک باد کے ساتھ کہا کہ نئی نسل کو ادب میں تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

ادب میں نئے لوگ کم آرہے ہیں اور نئی نسل میں ادب کا مشعل جلانا ہم ادباء کی ذمہ داری ہے۔ اس کے لیے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے اردو شعبوں کو بھی آگے آنا چاہیے کیونکہ ان کے پاس اردو کے زیادہ طلبہ آتے ہیں اور ان میں ادب سے دلچسپی بہتر طریقے سے پیدا کر سکتے ہیں، نئی نسل اُردو ادب سے وابستہ ہوگی تو اس سے اُردو کا بھی فروغ ہوگا ، خاص کر اقلیتی کردار والے اداروں کو دلچسپی دیکھانی ہوگی اور وہ اسکے لیے بیداری مہم اپنے اداروں میں چلائیں ۔احمد صغیر نےکہا کہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ وہ ادارے جو اقلیتی لسانی ہیں وہاں آج یوم اُردو کے موقع پر خاموشی چھائی رہی ہے ، ہمیں اپنے رویے اور عمل میں تبدیلی لانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: جامع مسجد کوچنگ سینٹر میں بی پی ایس سی 70ویں بیچ کے لیے ہوگی تیاری

اس نشست میں ہریندر گری شاد، فردوس گیاوی، مرغوب اثر فاطمی، صفدر امام قادری نے اشعار سنائے۔ ریسرچ کرنے والے طلباء میں محمد آصف، فیضان الرحمان، میم نازش، محمد معراج عالم، تابش اور ولی اللہ قادری شامل تھے۔ احمد صغیر نے آخر میں شکریہ کی رسم ادا کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.