Launch of Quatrain Poem Parwaz: رباعیات کا مجموعہ پرواز کا رسم اجراء

author img

By

Published : Dec 10, 2021, 11:40 AM IST

رباعیات کا مجموعہ پرواز کا رسم اجراء

ڈاکٹر ضیاء الاسلام رضوی نے کہا کہ 'صنف رباعی جس میں اتنی بندشیں ہوتی ہیں اس میں طبع آزمائی کرنا بڑی بات ہے اور ڈاکٹر اسلم پرویز قابل مبارک باد Congratulate to Writer Aslam Parvez ہیں کہ اس صنف میں طبع آزمائی کر رہے ہیں۔'

ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں واقع تلکا مانجھی یونیورسٹی Tilka Manjhi Bhagalpur University کے شعبہ اردو میں اردو کی سابق صدر ڈاکٹر شیریں زباں خانم کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد Ceremony held at Tilka Manjhi University کی گئی۔

رباعیات کا مجموعہ پرواز کا رسم اجراء

اس تقریب میں ڈاکٹر اسلم پرویز کی رباعیوں کا مجموعہ 'پرواز' اور شخصی رباعیوں کا مجموعہ 'شخصیات' کا رسم اجراء عمل میں آیا۔

اس موقع پر موجود اردوں حلقہ نے نوجوان رباعی گو شاعر ڈاکٹر اسلم پرویز کے اس کاوش کی خوب ستائش کی، ان لوگوں کا ماننا تھا کہ اردو شاعری میں رباعی سب سے مشکل صنف ہے اور جس طرح سے اتنی کم عمری میں ڈاکٹر اسلم پرویز کو اس صنف پر دسترس حاصل ہوئی ہے وہ ایک تابناک مستقبل کی ضمانت ہے۔

اس موقع پر بچوں نے مختلف ثقافتی پروگرام Cultural program at Tilka Manjhi University میں حصہ لیا۔ خاص طور پر موسیقی کی طالبہ جیا کمار بھارتی نے اپنی غزل سے سامعین کا دل جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں: میرٹھ: چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میں ڈاکٹر وکاس شرما کے ناول 'راہ کا پتھر' کا اجراء

اس موقع پر ڈاکٹر ضیاء الاسلام رضوی نے کہا کہ 'صنف رباعی جس میں اتنی بندشیں ہوتی ہیں اس میں طبع آزمائی کرنا بڑی بات ہے اور ڈاکٹر اسلم پرویز قابل مبارک باد ہیں کہ اس صنف میں طبع آزمائی کر رہے ہیں۔' ساتھ ہی ڈاکٹر کہکشاں تبسم نے بھی ڈاکٹر اسلم پرویز کی خوب ستائش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.