ETV Bharat / state

لالو یادو سی بی آئی عدالت میں بیان درج کرائیں گے

author img

By

Published : Jan 16, 2020, 10:24 AM IST

آر جے ڈی کے صدر اور بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کو چارہ بدعنوانی معاملے میں جیل انتظامیہ سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں پیش کریں گے۔

لالو یادو سی بی آئی کی خصوصوی عدالت میں بیان درج کرائیں گے
لالو یادو سی بی آئی کی خصوصوی عدالت میں بیان درج کرائیں گے

آر جے ڈی کے چیف لالو پرساد یادو کو چارہ بدعنوانی معاملے میں کورٹ میں پیشی ہوگی۔

ڈورنڈا خزانہ سے غیر قانونی طور سے رقم نکالنے کے معاملے میں سی بی آئی کے خصوصی جج ایس کے ششی کی عدالت مین ملزم کا بیان درج کیا جا رہا ہے۔

وہیں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں لالو پرساد یادو کا 313 کا بیان کرایا جائے گا۔

اس سلسلے میں جیل انتظامیہ لالو پرساد یادو کو عدالت میں پیش کرے گی۔ لالو پرساد یادو، جو چارہ گھوٹالہ کے مختلف مقدمات میں سزا یافتہ ہیں، فی الحال جیل میں بند ہیں اور ان کی صحت کا علاج رمس کے پینگ وارڈ میں چل رہا ہے۔

سخت سکیورٹی کے درمیان، لالو پرساد یادو کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

چارا گھوٹالہ کے ڈورانڈا خزانہ آر سی 47 اے / 96 معاملے میں 139 کروڑ روپئے غیر قانونی طور پر نکالنے کا الزام ہے۔

جس میں بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو سمیت 114 افراد اس مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔

وہیں بہت سارے بیوروکریٹس، سپلائرز اس معاملے میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں:گیا: یوم فوج پرنوجوانوں کے درمیان دوڑ مقابلہ

آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کو دمکا، چائباسا ، دیوگھر کے خزانے میں چارے گھوٹالے کی سزا سنائی گئی ہے اور وہ جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس معاملے میں رانچی کی سی بی آئی عدالت میں سابقہ مویشی پروری وزیر ودیاساگر نشاد کی گواہی درج کی گئی ہے۔

اس بدعنوانی میں سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کے علاوہ سابق رکن پارلیمان جگدیش شرما، آر کے رانا اور دیگر ملزم ملوث ہیں۔

یہ کیس فی الحال 313 کے ایک بیان کے مرحلے میں ہے جس میں سیاستدانوں کی گواہی درج کی جارہی ہے۔

Intro:ब्रेकिंग.....

चारा घोटाला डोरंडा कोषागार अवैध निकासी मामले में लालू प्रसाद यादव का 313 का बयान होगा दर्ज,रिम्स के पेइंग वार्ड में भर्ती चारा घाेटाला के सजायाफ्ता लालू प्रसाद को अदालत में पेशी होगी. पेशी के लिए लालू प्रसाद को पेइंग वार्ड से सुबह 10 बजे अदालत परिसर ले जाया जायेगा. उनके साथ रिम्स से न्यायालय तक ले जाने व ले आने तक चिकित्सक साथ रहेंगे. जेल अधीक्षक द्वारा पत्र भेजकर रिम्स प्रबंधन से चिकित्सक भेजने का आग्रह किया है. सूत्रों की मानें तो रिम्स प्रबंधन ने यूनिट इंचार्ज व उनका इलाज कर रहे प्रोफेसर डॉ उमेश प्रसाद जायेंगे.Body:रांचीConclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.