ETV Bharat / state

Nitish Kumar On Kushwaha کشواہا کو جہاں جانا تھا چلے گئے، ان کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، نتیش

author img

By

Published : Feb 22, 2023, 10:07 AM IST

اوپیندر کشواہا کے جے ڈی یو سے جانے کے بعد نتیش کمار کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی خواہش ہے اور ان کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

پٹنہ: چوتھے زرعی روڈ میپ کی تیاری کے لیے کسان سماگم پروگرام کے بعد صحافیوں کی جانب سے اوپیندر کشواہا کی جانب سے نئی پارٹی کی تشکیل کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ اس کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ یہ ان کی خواہش ہے۔ آپ سوچ سکتے ہیں کہ سال 2021 میں وہ ہمارے ساتھ آئے تھے اور کہا تھا کہ اب ہم ساتھ رہیں گے، لیکن اب وہ پھر چلے گئے۔ ان کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس بار وہ کہہ رہے تھے کہ سب دن کے لیے آپ کے ساتھ رہیں گے۔ مجھے آنے دیجیے۔ پارٹی میں سب لوگوں کو بات ٹھیک نہیں لگتی تھی۔ ہم نے لوگوں کو سمجھایا۔ اب ادھر حال میں انہیں کیا ہوگیا وہ جانیں۔

2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کی دعویداری کے بارے میں اپیندر کشواہا کے بیان کے سوال پر وزیر اعلی نے کہا کہ کون کیا بولتا ہے، اسے آپ سمجھ سکتے ہیں۔ یہاں وہ کیا کرنے اور کیوں آئے تھے؟ یہاں آنے کی کیا ضرورت تھی؟ ایسے ہیپبلسٹی حاصل کرنے کے لیے کچھ کچھ بولتے رہنا ہے۔ ہم آپ سے گزارش کریں گے کہ یہ تشہیر کا معاملہ نہیں ہے۔ ہم لوگوں کو اس سے کوئی مطلب نہیں ہے ، اس لیے ہم لوگوں سے کچھ مت پوچھیے۔ وہ جہاں جانا چاہتے تھے چلے گئے۔ بہار بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال کی اپیندر کشواہا سے ملاقات کے سوال پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمیں کیا معلوم؟ یہ تو آپ سمجھ ہی سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Upendra Kushwaha اپیندر کشواہا کا جدیو سے بغاوت، راشٹریہ لوک جنتا دل پارٹی کی بنیاد ڈالی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.