ETV Bharat / state

Bihar BJP leader's controversial statement Regarding Madrassa: مدرسہ کو دہشت گردی سے جوڑنے والے متنازعہ بیان پر جے ڈی یو رہنماؤں کا بی جے پی کو جواب

author img

By

Published : Jan 30, 2022, 1:38 PM IST

Updated : Jan 30, 2022, 7:35 PM IST

کن اسمبلی و اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان نے آج اپنے سرکاری رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں سے کہا کے نیرج کمار ببلو ہمارے بڑے بھائی کی طرح ہیں مگر ان کا اس طرح بیان آنا افسوسناک ہے. میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے مدرسہ کے تعلق سے کم علمی میں اس طرح کے بیان دیا ہے. انہیں مدرسہ کی تاریخ سے واقفیت نہیں ہے۔ controversial statement regarding madrassa

جے ڈی یو رہنما
جے ڈی یو رہنما

نتیش حکومت اقتدار کے اپنے ہی معاون پارٹی بی جے پی سے پریشان نظر آ رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ بی جے پی کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوال پر جدیو مضبوطی کے ساتھ سامنے آتی ہے۔ ابھی حال کے دنوں میں نتیش حکومت میں وزیر اور بی جے پی رکن اسمبلی نیرج کمار ببلو و رکن اسمبلی جیوش مشرا نے بہار کے مدارس میں دی جانے والی تعلیم پر ہی سوال کھڑا کر دیا ہے. Bihar BJP leader's controversial statement regarding madrassa

نیرج کمار ببلو نے کہا کہ مدرسہ میں ملک مخالف تعلیم دی جاتی ہے اور مدرسہ میں ہونے والی سرگرمیاں مشکوک کے دائرے میں آتی ہیں۔ جبکہ وزیر جیوش کمار نے کہا تھا کہ ہمیں مدرسہ سے اعتراض نہیں ہے بلکہ اگر مدرسہ کی تعلیم شک کے دائرے میں آتی ہے تو اس کی ضرور جانچ ہونی چاہیے۔

جے ڈی یو رہنما

دونوں وزراء کے اس بیان پر جدیو لیڈران نے شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ بیان بتایا اور کہا کہ وزیر موصوف کو پہلے مدرسہ جا کر تعلیم کے بارے معلومات حاصل کرے ۔

رکن اسمبلی و اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان نے آج اپنے سرکاری رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں سے کہا کے نیرج کمار ببلو ہمارے بڑے بھائی کی طرح ہیں مگر ان کا اس طرح بیان آنا افسوسناک ہے. میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے مدرسہ کے تعلق سے کم علمی میں اس طرح کے بیان دیا ہے. انہیں مدرسہ کی تاریخ سے واقفیت نہیں ہے، مدرسہ نے وہ افراد پیدا کئے ہیں جنہوں نے ملک کی آزادی میں اپنی قربانیاں پیش کی ہے۔ مدرسہ ایک تہذیب و ثقافت کا نام ہے جہاں امن کی تعلیم دی جاتی ہے۔

جدیو ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے کہا کہ مدرسہ پر وزراء کا بیان جہالت پر مبنی ہے۔ انہیں مدرسہ کی شاندار تاریخ سے واقفیت نہیں ہے۔ نتیش حکومت کے اقتدار میں مدارس کے فروغ پر اہم کام ہوا ہے۔ ان اداروں میں غریب بچوں کی تعلیم ہوتی ہے۔ یہاں دینی علوم کے ساتھ ہندی، انگریزی، سائنس، حساب اور سماجی علوم کی بھی تعلیم دی جاتی ہے، ایسے میں اگر کوئی مخصوص طریقے سے کسی ادارے کو ٹارگٹ کرے تو یہ افسوسناک ہے۔

بہار مدرسہ بورڈ کے سابق چیئرمین مولانا اعجاز احمد نے کہا کہ مدرسہ سے فارغ ہونے والے طلباء ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔ مدرسہ کو ہر دور میں شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا ہے مگر اس سے مدرسہ کی تعلیمات اور بچوں کی تربیت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ اسلام کسی بھی دہشت گردی کی تعلیم نہیں دیتا اور نہ اس طرح کی کوئی تعلیم مدرسہ میں ہوتی ہے۔

Last Updated : Jan 30, 2022, 7:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.