ETV Bharat / state

Gandhi Jayanti in Gaya گیا میں گاندھی جینتی پر بین المذاہب دعائیہ جلسہ

author img

By

Published : Oct 2, 2022, 1:59 PM IST

Gandhi Jayanti in Gaya
Gandhi Jayanti in Gaya

ریاست بہار کے ضلع گیا میں عقیدت کے ساتھ گاندھی جینتی منائی جارہی ہے ضلع میں اہم تقریب گاندھی منڈپ میں منعقد ہوئی جہاں پر سے پہلے کل مذاہب دعائیہ مجلس منعقد ہوئی۔ Interfaith Meeting on Gandhi Jayanti in Gaya

گیا، بہار: ضلع گیا کے گاندھی منڈپ میں بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم لال بہادر شاستری کے یوم پیدائش کے موقع پر بین المذاہب دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا. اس تقریب میں تمام مذاہب کے مذہبی پیشوا اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور معززین شہر گیا موجود تھے، اس موقع پر سبھی مذہبی پیشواؤں نے اپنی مذہبی کتاب کی آیتوں کو پڑھا اور اس کا ترجمہ کرکے انسانیت، بھائی چارہ، محبت والفت اور یکجہتی پر زور دیا۔ Interfaith Prayer Meeting on Gandhi Jayanti in Gaya

گیا میں گاندھی جینتی پر بین المذاہب دعائیہ جلسہ

یہ بھی پڑھیں:

کل مذاہب دعائیہ تقریب کا آغاز پہلے ہندو مذہب کی طرف سے وشنوپتھ کے پجاری نے مذہبی کتاب کا پاٹھ پڑھ کر کیا اور اس کے بعد اس کا ترجمہ کیا جب کہ مسلمانوں کی طرف سے مولانا عظمت اللہ ندوی نے شرکت کی اور قرآن پاک کی چند آیتوں کی تلاوت کی، اس کے بعد اس آیت کا ترجمہ کیا۔ اسی طرح سکھ، بودھ اور عیسائی مذہب کے رہنماؤں نے بھی اپنی اپنی مذہبی کتاب کے کچھ حصے پڑھے اور اس کا ترجمہ کیا۔ Gandhi Birth Anniversary

گیا میں گاندھی جینتی پر بین المذاہب دعائیہ جلسہ
گیا میں گاندھی جینتی پر بین المذاہب دعائیہ جلسہ

اس موقع پر مہاتما گاندھی اور سابق وزیراعظم آنجہانی لال بہادر شاستری کی تصویر پر گلپوشی کر کے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ افسران نے مہاتما گاندھی کی جینتی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ سچی عقیدت مہاتما گاندھی کے نظریات پر عمل کر کے اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے ان کے خوابوں کا ملک بناکر پیش کی جاسکتی ہے۔ جب کہ افسران کو چاہیے کہ وہ ایمانداری سے اپنے کام انجام دیں۔ Birth Anniversary of Lal Bahadur Shastri

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ مہاتما گاندھی کی شہادت کے بعد یہاں ان کی آخری رسومات کی راکھ جسے کلش بھی کہا جاتا ہے وہ لاکر زمین میں پیوست کی گئی اور جس جگہ پر کلش رکھا گیا تھا وہاں پر ایک عظیم "استوپ " بھی تعمیر ہوا تھا۔ اسی سے متصل گاندھی منڈپ ہے جہاں پر ہر برس 2 اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی جینتی پر شہر کے سبھی مذہبی رہنما اور ضلع کے اعلیٰ حکام ایک ساتھ بیٹھ کر مہاتما گاندھی کی روح کی تسکین کے لیے دعا کرتے ہیں۔ یہ روایت مہاتما گاندھی کی شہادت کے بعد شروع ہوئی تھی جو آج تک جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.