ETV Bharat / state

Water Lamps پٹنہ میں پانی سے جلنے والے چراغ توجہ کا مرکز

author img

By

Published : Oct 22, 2022, 1:14 PM IST

لوکل فار ووکل مشن کے کو ذہن میں رکھتے ہوئے پٹنہ میں نوجوانوں نے واٹر لیمپ Water Lamp یعنی پانی سے جلنے والا دیا (چراغ) تیار کیا ہے۔ اس چراغ میں نہ گھی کی ضرورت ہے نہ تیل کی۔ پانی ڈالتے ہی چراغ جلنے لگتا ہے۔ پٹنہ میں دیوالی کے موقع پر بازاروں میں اس کی بہت مانگ ہے۔ Water Lamps In Market Of Patna

پٹنہ میں پانی سے جلنے والے چراغ توجہ کا مرکز
پٹنہ میں پانی سے جلنے والے چراغ توجہ کا مرکز

پٹنہ: ملک میں ان دنوں تہواروں کا موسم ہے۔ دیوالی اور چھٹھ کے لئے ریاست بھر میں بازاروں کو سجایا گیا ہے۔ پٹنہ کے بازار رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا رہا ہے ۔Increased Demand For Water Lamps In Market Of Patna اس بار دیوالی کے موقع پر پٹنہ کے بازار میں ایک ایسا چراغ متعارف کیا گیا جس نے رنگ برنگی روشنیوں میں لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی ہے، کیونکہ یہ دیئے (چراغ) نہ تیل سے جلتے ہیں نہ گھی سے، بلکہ پانی سے جلتے ہیں، جس کی وجہ سے لوگ اس چراغ کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

پٹنہ میں پانی سے جلنے والے چراغ توجہ کا مرکز

پانی کے چراغ کی مانگ میں اضافہ: دیوالی کے موقع پر لوگ گھی اور تیل کے چراغ جلا کر گھروں کو سجاتے ہیں لیکن مہنگائی کی وجہ سے گھی اور تیل کی قیمت عام لوگوں کے بجٹ سے باہر ہوتی جارہی ہے۔ اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ملک کے کاریگروں سے کہا تھا کہ وہ لوکل فار ووکل کی طرز پر ایسا کچھ بنائیں جس سے نا صرف ملک میں بلکہ غیر ممالک میں کاروبار کیا جا سکے، اسی مشن کو ذہن میں رکھتے ہوئے کاریگروں نے ایک ایسا چراغ تیار کیا جو گھی اور تیل کے بجائے پانی سے جلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Hindu Mahasabha on Gandhi Photo on Currency Notes: ہندو مہاسبھا کا نوٹوں پر مہاتما گاندھی کی جگہ نیتا جی کی تصویر لگانے کا مطالبہ

پانی کے چراغ توجہ کا مرکز: لوگ اس چراغ کو بہت پسند کرتے ہیں۔ لوگ بڑی خوشی سے پانی کے لیمپ خرید رہے ہیں۔ دکاندار نیئر اقبال نے بتایا کہ واٹر لیمپ کی فروخت زوروں پر ہے اور یہ لیمپ اب مارکیٹ میں مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے لوکل فار ووکل مشن کا شکریہ ادا کیا۔ راہل نام کے ایک اور دکاندار نے کہاکہ اس مرتبہ عام عوام کے لئے گھی اور تیل کا چراغ جلانا ممکن نہیں ہے۔ اس لئے ہمارے پاس پانی سے چلنے والا چراغ ہے۔ یہ چراغ صرف پانی ڈالنے سے روشن ہوگا۔ بازاروں میں اس کی زبردست مانگ ہے۔Increased Demand For Water Lamps In Market Of Patna

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.