ETV Bharat / state

Jeevika kitchen At Leprosy Hospital: گیا کے جذام ہسپتال میں باورچی خانہ کا افتتاح

author img

By

Published : Aug 9, 2023, 2:47 PM IST

جذام ہسپتال میں آج باورچی خانہ کا افتتاح کیا گیا ہے
جذام ہسپتال میں آج باورچی خانہ کا افتتاح کیا گیا ہے

محکمہ صحت گیا کے مطابق جذام ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کے لیے جے پی این سے کھانا پکا کر بھیجا جاتا تھا۔ لیکن اب ضلع محکمہ صحت نے آسانی کے لیے کھانے کا انتظام آشرم میں کردیا ہے۔ اس موقع پر سول سرجن رنجن سنگھ نے بتایا کہ گیا کے ہسپتالوں میں پہلے سے ہی دیدی کی رسوئی کی سروس بحال تھی۔ لیکن جذام ہسپتال و آشرم میں اس کی سہولت میسرنہیں ہونے کی وجہ سے کچھ پریشانی ہوتی تھی۔ اب اسپتال میں ہی باورچی خانہ کھول دیا گیا۔

جذام ہسپتال میں آج باورچی خانہ کا افتتاح کیا گیا ہے

گیا: گیا کے جذام ہسپتال میں آج باورچی خانہ کا افتتاح عمل میں لایا گیا، یہاں سے مریضوں کو مفت کھانا دیا جائے گا، مریضوں کے کھانے کی قیمت حکومت ادا کرتی ہے ، آج سول سرجن نے اسکا افتتاح کیا ہے۔

گیا ضلع میں واقع بہار کا واحد جذام ہسپتال و آشرم میں دیدی کی رسوئی ' باورچی خانہ ' شروع کیا گیا ہے ، منگل کو سول سرجن اور دیگر افسران نے فیتہ کاٹ کر اسکا باضابطہ افتتاح کیا ، اسی باورچی خانہ سے جذام کے مریضوں کو کھانا دیا جائے گا ، اس سے پہلے بھی جذام کے مریضوں کو کھانا دیا جاتا تھا۔

لیکن وہ کھانا دوسرے ہسپتال سے بن کر یہاں پہنچایا جاتا تھا ، محکمہ صحت گیا کے مطابق جذام ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لیے جے پی این سے کھانا پکا کر بھیجا جاتا تھا۔ لیکن اب ضلع محکمہ صحت نے آسانی کے لیے کھانے کا انتظام آشرم میں کردیا ہے ، اس موقع پر سول سرجن رنجن سنگھ نے بتایا کہ گیا کے ہسپتالوں میں پہلے سے ہی دیدی کی رسوئی کی سروس بحال تھی۔ لیکن جذام ہسپتال و آشرم میں اسکی سہولت میسر نہیں ہونے کی وجہ سے کچھ پریشانی ہوتی تھی۔

لیکن اب وہ بھی معاملہ حل ہو چکا ہے ، یہاں جذام ہسپتال میں سو سے زیادہ مریض ہیں جنہیں کھانا فراہم کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ جویکا تنظیم کی طرف سے ہسپتالوں میں باورچی خانہ کھولا جاتا ہے ۔جس میں کام کرنے کے لیے سبھی خواتین ہوتی ہیں ، اگر دیکھا جائے تو جیویکا نے سبھی شعبہ میں خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے خوش آئند اور مثبت پہل کی ہے۔ جسکی ستائش عالمی سطح پر بھی ہوئی ہے۔

جویکا دیدی کے باورچی خانہ کی ہسپتالوں میں موجودگی کی وجہ سے ہسپتال میں آنے والوں کو حفظان صحت کے مطابق کھانا دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Report on Missing Women جماعت اسلامی نے ملک میں بڑی تعداد میں خواتین کے لاپتہ ہونے کو تشویشناک قرار دیا

ڈی پی ایم جیویکا اچاریہ ممٹ نے بتایا کہ ضلع میں دیدی کی رسوئی جيوکا کی طرف سے چلایا جاتا ہے، جيویکا کا کھانا صحت گائیڈ لائن پر مشتمل ہوتا ہے ، مریضوں کے حق میں کون سا کھانا مفید ثابت ہو گا ،اُسی کی روشنی میں بنایا جاتا ہے ،کھانا مریضوں کو یہاں مفت دیا جاتا ہے ،پہلے ٹینڈر لینے والوں کی طرف سے کھانا پہنچایا جاتا تھا،اس موقع پر ڈی پی ایم ہیلتھ نلیش کمار بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.