ETV Bharat / state

Imarat Shariah on Nuh Riots بہار امارت شریعہ کی ٹیم نوح میوات کی صورت حال کا جائزہ لینے کیلئے روانہ

author img

By

Published : Aug 21, 2023, 1:37 PM IST

ہریانہ میں میوات اور نوح کے فساد زدہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لیے امارت شریعہ کی بائیس رکنی ریلیف ٹیم روانہ ہو چکی ہے۔ یہ ٹیم حالات اور لوگوں کے پریشانیوں کا جائزہ لے کر ایک رپورٹ ترتیب دے گی اور فساد متاثرین کی فوری مدد کرے گی۔ Haryana Violence Case

بہار امارت شریعہ کی جانب سے ہریانہ نوح کے فساد متاثرین کی مدد کی جائے گی
بہار امارت شریعہ کی جانب سے ہریانہ نوح کے فساد متاثرین کی مدد کی جائے گی

گیا: ہریانہ کے نوح اور میوات کے فساد زدہ علاقوں میں بہار امارت شریعہ کی جانب سے راحت و امدادی سرگرمیوں کو انجام دیا جائے گا۔ امارت شریعہ کی 22 رکنی ریلیف ٹیم روانہ ہو چکی ہے۔ بہار امارت شریعہ کا وفد ہریانہ کے نوح کے لیے روانہ ہوا ہے۔ یہ وفد نوح جا کر فساد زدہ علاقوں کا دورہ کرے گا اور متاثرین کا جائزہ لے کر وہاں ان کی مدد کرے گا۔ امارت شریعہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نوح کا علاقہ جہاں حضرت مولانا الیاس رحمۃ اللہ علیہ نے تبلیغ دین کا عظیم کام شروع کیا تھا، جو برسوں سے آپسی بھائی چارہ اور قومی یکجہتی اور امن و شانتی کا مرکز تھا، اس امن و شانتی والے علاقے کو آج منصوبہ بند طریقے سے سماج دشمن عناصر نے اسے نفرت اور تشدد اور فساد کی آگ میں جھونک دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ناظم مولانا شبلی القاسمی نے بتایا کہ امیر شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی کی ہدایت پر مولانا مفتی ثنا الہدیٰ قاسمی اور مولانا مفتی وسیع احمد قاسمی کی قیادت میں 22 رکنی ریلیف ٹیم نوح کے لیے روانہ ہو چکی ہے، جو وہاں کا جائزہ لے کر ریلیف کا کام انجام دے گی، انہوں نے کہا کہ فساد زدہ علاقوں میں بلا تفریق راحت رسانی کا کام کیا جائے گا۔ امارت شریعہ کی جانب سے کن کن کاموں کو وہاں انجام دیا جائے گا، وفد وہاں پہنچ کر جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گا۔ تاہم یہ واضح کردیا گیا ہے کہ جائزہ لینے کے دو تین کے اندر کام شروع کردیا جائے گا اور فوری طور پر جو ضروری کام ہیں، اسے انجام دیا جائے گا۔ وفد کے روانہ ہونے سے قبل امارت شریعہ میں رقت انگیز دعا ہوئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.