ETV Bharat / state

Ban on bearded teachers in begusarai: اساتذہ کے داڑھی رکھنے پر پابندی کے حکمنامہ میں تبدیلی

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 6:29 PM IST

ریاست بہار میں بیگو سرائے ضلع کے ڈی ای او نے ہدایت نامہ جاری کیا تھا جس میں داڑھی رکھ اسکول آنے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اس پر امارت شریعہ بہار و جھارکھنڈ کے احتجاج کے بعد حکمنامہ میں تبدیلی لائی گئی۔

a
a

بہار: ریاست بہار کے بیگوسرائے ضلع میں ڈسٹرک ایجوکیشن افسر ( ڈی ای او) نے اساتذہ کے داڑھی رکھنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس کے علاوہ جینز اور ٹی شرٹ پہن کر سکول آنے، کلاس میں موبائل لے جانے اور کرسی پر بیٹھ کر پڑھانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خواتین کو بھی فینسی کپڑے نہ پہننے کا حکم دیا گیا ہے۔ اساتذہ کو صرف ہندوستانی کلچر کے مطابق کپڑوں میں ملبوس ہوکر اسکول آنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بیگوسرائے کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، شرمیلا رائے، نے ایک حکمنامہ میں یہ ہدایات جاری ہے۔

اساتذہ کے داڑھی رکھنے پر پابندی کے حکمنامہ میں تبدیلی
اساتذہ کے داڑھی رکھنے پر پابندی کے حکمنامہ میں تبدیلی

ڈی ای او نے حکمنامہ میں ہے کہ اساتذہ جینز، ٹی شرٹ پہن کر اور داڑھی بڑھا کر اسکول نہیں آئیں گے۔ معائنہ کے دوران ایسے کپڑے پہننے یاداڑھی میں ہونے کی صورت میں اساتذہ کے مشاہرہ سے ایک دن کی تنخواہ کاٹی جائے گی اور دیگر قانونی کارروائی بھی جائے گی۔ بیگو سرائے کے افسر نے یہ ہدایت نامہ 27 جولائی کو جاری کیا تھا۔ اب اس معاملے نے طول پکڑ لیا ہے۔ مسلمانان بہار و جھارکھنڈ کا بڑا ادارہ امارت شریعہ نے بیگو سرائے کے افسر پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور ساتھ ہی امارت شریعہ کی طرف سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے نام لیٹر لکھ ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بیگو سرائے افسر پر کارروائی کرنے اور اس ہدایت کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اساتذہ کے داڑھی رکھنے پر پابندی کے حکمنامہ میں تبدیلی
اساتذہ کے داڑھی رکھنے پر پابندی کے حکمنامہ میں تبدیلی

امارت شریعہ کے ناظم شبلی نعمانی کے نام سے بھیجے گئے مکتوب میں کہا گیا کہ ’’سکھ اور مسلم مردوں کے لیے داڑھی رکھنا مذہبی فریضہ ہے اور ساتھ ہی ہندوستانی آئین نے بھی اختیار اور حق دیا ہے کہ ہم اپنے مذہب کی پیروی کریں، لیکن جس طرح سے ڈی ای او کا لیٹر جاری ہوا ہے اس سے ہمارے حقوق کی حق تلفی ہوگی اور اُن اساتذہ کو مصیبت کا سامنا کرنا ہوگا جو داڑھی رکھے ہوئے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی لیٹر میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ ’’کیا بہار حکومت نے اس طرح کی ہدایت دی ہے؟ جسکی روشنی میں فیصلہ دیا گیا ہے۔ اگر ہے تو حکومت کو خود بتانا چاہئے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو ڈی ای او نے یہ ہدایت کیوں جاری کی؟ اُن سے سختی سوال ہو اور کاروائی ہو تاکہ کوئی آگے ایسا کام نہیں کرے۔

مزید پڑھیں: Beard Mandatory In Darul Uloom دارالعلوم دیوبند میں داڑھی رکھنے کا حکم دینا درست ہے، شفیق الرحمان برق

حالانکہ امارت شریعہ کی ناراضگی کے دو دنوں کے اندر ہی ہدایت میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب داڑھی کے معاملے کو ہٹا دیا گیا ہے۔ جبکہ جینز اور ٹی شرٹ پہن کر اسکول جانے پر منع کیا گیا ہے اور اس ہدایت کو جاری بھی رکھا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق امارت شریعہ کی ناراضگی کے بعد چیف سیکریٹری عامر سبحانی پورے معاملے کو لے کر متحرک تھے۔ چیف سیکریٹری کی ہدایت پر نوٹیفکیشن کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اب نئے نوٹیفیکیشن میں داڑھی کی ہدایت درج نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.