ETV Bharat / state

لالو یادو کی طبی رپورٹ پیش نہیں ہونے پر ہائی کورٹ ناراض

author img

By

Published : Feb 5, 2021, 4:38 PM IST

چارہ بدعنوانی معاملے میں سزا یافتہ لالو پرساد یادو کے ذریعہ جیل مینوئل کے خلاف ورزی معاملے میں جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس اپریش کمار سنگھ نے معاملے میں سبھی فریقوں کو سننے اور سرکار کے جواب دیکھنے کے بعد لالو یادو کی طبی رپورٹ پیش نہیں ہونے کی وجہ سے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

lalu yadav
لالو یادو

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ریمس انتظامیہ سے طبی رپورٹ کے ساتھ ہی یہ بھی بتانے کا حکم دیا ہے کہ طبی رپورٹ عدالت میں وقت پر کیوں نہیں پیش کی گئی؟ اب معاملے کی اگلی سماعت 19 فروری کو ہوگی۔

دیکھیں ویڈیو

عدالت نے سماعت کے دوران آئی جی جیل نے عدالت میں پہلے جواب پیش کیا۔ عدالت نے آئی جی جیل کے جواب کو دیکھتے ہوئے اس پر اپنی رضامندی ظاہر کی۔

لالو پرساد یادو کی اپیل معاملے کی سماعت کے دوران سی بی آئی کی جانب سے یہ معاملہ اٹھایا گیا تھا کہ لالو یادو جیل مینوئل کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ یہ ہائی کورٹ کے احکام کی خلاف ورزی ہے، جس پر عدالت نے ریاستی حکومت اور آئی جی جیل برسا منڈا، مرکزی جیل کے جیل سپرنٹنڈنٹ سے مانگا تھا۔

مزید پڑھیں:

بجٹ اجلاس جاری، کس نے کیا کہا؟

حکومت کی جانب سے جواب سونپا گیا کہ ریمس انتظامیہ نے طبی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کیا۔ اسی پر عدالت نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں وقت پر جواب کیوں نہیں پیش کیا گیا؟ عدالت نے حکم دیا کہ وجہ سمیت طبی رپورٹ پیش کریں۔ معاملے کی اگلی سماعت 19 فروری کو ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.