ETV Bharat / state

گیا میں 2451 اسلحہ لائسنس ہولڈرز میں 495 کا اقلیتی فرقے سے تعلق

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 5, 2024, 6:51 PM IST

گیا میں 2451 اسلحہ لائسنس ہولڈروں میں 495 کا اقلیتی فرقے سے ہے تعلق
گیا میں 2451 اسلحہ لائسنس ہولڈروں میں 495 کا اقلیتی فرقے سے ہے تعلق

ضلع گیا میں اقلیتی فرقے کے 400 افراد کے پاس لائسنسی اسلحے ہیں، بہار اقلیتی کمیشن کی جانب سے ضلع سے مانگی گئی رپورٹ میں اس کی جانکاری دی گئی ہے۔ گزشتہ برس 2023 کے دسمبر ماہ میں اقلیتی کمیشن نے گیا دورہ کے دوران لائسنسی اسلحے کی تعداد کی رپورٹ ضلع انتظامیہ سے مانگی تھی۔

گیا:ریاست بہار میں لائسنسی اسلحہ رکھنا عام بات ہے۔2021 میں ضلع گیا کے اسوقت کے موجودہ ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ کے ذریعہ اسلحوں کے لائسنس کی خوب منظوری دی گئی جسکی وجہ سے وہ چرچا میں بھی رہے۔ یہ معاملہ سرخیوں میں رہنے کے ساتھ اس پر سیاست بھی ہوئی۔بڑی تعداد میں لائسنس دیے جانے کا معاملہ وزیراعلی نتیش کمار تک بھی پہنچا اور لائسنس دینے میں رشوت کا بھی الزام لگا۔

لیکن اب اقلیتی کمیشن بہار نے یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ ضلع گیا میں جاری کیے گئے لائسنسوں میں اقلیتی فرقے کی کتنی تعداد ہے ، ضلع اقلیتی فلاح دفتر نے ضلع انتظامیہ کے متعلقہ دفتر سے رپورٹ حاصل کر کمیشن کو کل تعداد واضح کی ہے۔ اطلاع کے مطابق اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ریاض الحق عرف راجو اور کمیشن کے دوسرے اراکین گزشتہ برس 2023 کے دسمبر ماہ میں گیا دورہ پر تھے۔

یہاں ڈی ایم کے ساتھ کمیشن کے چیئرمین نے حکومت کی عوامی بہبود اسکیموں اور دیگر سہولیات میں اقلیتوں کی حصے داری اور اسکی فیصد کے معاملات پر جائزہ لیا تھا۔اسی میٹنگ میں چیئرمین نے کل لائسنس میں اقلیتی طبقے کی تعداد بھی پوچھی گئی تھی ، ضلع اقلیتی بہبود دفتر نے متعلقہ محکمہ سے رپورٹ لیکر کمیشن کو واقف کرادیا ہے ، بتایا گیا ہے کہ ضلع میں اب تک کل جاری کردہ لائسنس کی تعداد 2451 ہے جس میں اقلیتی طبقے کی تعداد 495 ہے ، یعنی کہ 2451 افراد ضلع میں ایسے ہیں جو چھوٹے وبڑے لائسنسی اسلحے رکھے ہوئے ہیں اور ان لائسنس ہولڈروں میں اقلیتی فرقے کے 495 افراد شامل ہیں جنکے پاس لائسنسی اسلحے ہیں

ضلع اقلیتی بہبود افسر راہل کمار نے بتایاکہ یہ اب تک کے اعداد وشمار ہیں ، حالانکہ اس میں یہ رپورٹ نہیں دی گئی ہے کہ کتنے لوگوں کی لائسنس لینے کی درخواست زیر سماعت ہے ، انہوں نے کہاکہ اقلیتی کمیشن نے لائسنس سمیت دیگر چیزوں کے حوالے سے ضلع سطح پر رپورٹ مانگی تھی جو میٹنگ کے دوران بھی رپورٹ پیش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بے روزگاروں کو محکمہ ڈاک سے جڑنے کا ہے سنہرا موقع

واضح ہوکہ اسلحے کے لائسنس کے لیے درخواست گزاروں کو کئی مراحل سے گزرنا ہوتا ہے۔اس میں تھانہ سطح سے لیکر ڈی ایس پی ، ایس ڈی او اور ایس پی دفتر کی جانچ سے گزرنا پڑتا ہے۔لائسنس دینے کا حتمی فیصلہ ڈسٹرک مجسٹریٹ کا ہوتا ہے اور انہی کے دستخط سے لائسنس جاری ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.