ETV Bharat / state

بے روزگاروں کو محکمہ ڈاک سے جڑنے کا ہے سنہرا موقع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 4, 2024, 8:14 PM IST

بے روزگاروں کو  محکمہ ڈاک سے جڑنے کا ہے سنہرا موقع
بے روزگاروں کو محکمہ ڈاک سے جڑنے کا ہے سنہرا موقع

گیا ضلع میں پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کے لیےمحکمہ ڈاک سے جڑنے کا سنہری موقع ہے ، محکمہ ڈاک بے روزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے اپنے کاموں کے لیے ایجنٹ بحال کررہاہے ، ضلع میں 100 تک ایجنٹ بحال ہوسکتے ہیں ، پارسل کراکر ایجنٹ موٹی رقم ہر ماہ آمدنی کرسکتے ہیں 15 جنوری پہلے خواہشمند محکمہ ڈاک کے ڈیویزن دفتر سے رابطہ کریں۔

بے روزگاروں کو محکمہ ڈاک سے جڑنے کا ہے سنہرا موقع

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں محکمہ ڈاک کی جانب سے مقامی سطح پر پارسل ایجنٹ بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس کے لیے براہ ِراست گیا محکمہ ڈاک ایجنٹ بحال کرے گا۔ اس کے بعد ایجنٹ کا کوڈ جنریٹ ہوگا۔اسے پارسل بھیجنے کی منظوری دی جائے گی۔ اس کے لیے دو زمروں کے ایجنٹ بحال ہونگے اور انکا کوڈ جاری ہوگا جن میں ایک ایجنٹ کوڈ ملکی سطح پر سامانوں کے پارسل کے لیے ہوگا جبکہ دوسرا کوڈ بیرون ملک میں پارسل کرنے کے لیے ہوگا۔

گیا محکمہ ڈاک کی جانب سے پندرہ جنوری تک درخواست دینے کا موقع دیا گیا ہے ، ایجنٹ بننے کے لئے اس میں صرف تعلیمی لیاقت کے تعلق سے جانکاری دینے کے ساتھ ادھار نمبر دینا ہوگا ، اقلیتی بے روزگار نوجوان محکمہ ڈاک کی اس وکینسی میں شامل ہوکر آمدنی کے اپنے ذرائع کو بڑھاسکتے ہیں۔ اس بحالی میں محکمہ ڈاک کی جانب سے تنخواہ نہیں دی جاتی ہے بلکہ اس میں کمیشن کی گنجائش ہوتی ہے۔

اس حوالہ سے گیا ڈیویژن محکمہ ڈاک کے سپرٹنڈنٹ راس بہاری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اس ویکنسی کو پڑھے لکھے بے روزگار لوگوں کے لیے ایک سنہری موقع قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ بہار اور گیا ضلع کے کئی اقسام کے پروڈکٹس ہیں جنکی مانگ بیرون ممالک تک ہے۔اُن پروڈکٹس کے تاجر ، مینوفیکچرر اپنے سامانوں کی سپلائی چھوٹے پیمانے پر ڈاک اور دیگر کورئیر کمپنیوں سے پارسل کراتے ہیں ، ایک بڑی تعداد عام لوگوں کی بھی ہےجو اپنے رشتے دار، دوست واحباب کو ماہانہ کچھ تحائف ، کھانے پینے کی اشیاء جیسے تلکٹ ، انرسہ ، باقر خانی کے علاوہ پہننے کے کپڑے ، کتاب ،پھل اور دوسرے سامان بھیجتے ہیں ، عام لوگوں کی بڑی تعداد کا اعتماد محکمہ ڈاک پر ہےاور وہ ڈاک گھروں کو پہنچ کر سامانوں کو پارسل کراتے بھی ہیں تاہم وقت کی کمی اور مصروفیت کی وجہ سے انہیں پریشانی ہوتی ہے ، اگر اُن لوگوں تک محکمہ ڈاک کے ایجنٹ پہنچیں اور وہ اپنے علاقے کے لوگوں کے سامانوں کو پارسل کرائیں تو انکی اچھی آمدنی ہوسکتی ہے اور لوگوں کو بھی آسانی ہوگی

گیا میں 59 ڈاک گھر :

ضلع میں محکمہ ڈاک کے 59 ڈاک گھر ہیں اور ان 59 ڈاک گھروں میں زیادہ تر ڈاک گھروں کا دائرہ آبادی کے تناسب سے بڑا ہے ، سپرٹنڈنٹ کے مطابق ابھی پہلا ہدف 59 ڈاک پارسل ایجنٹوں کو بحال کرنے کا ہے لیکن کوشش یہ بھی ہے کہ جن ڈاک گھروں کا دائرہ بڑا ہے وہاں آبادی کے تناسب سے ایجنٹ کی تعداد کی جائے ، اسلیے شروع میں کم سے کم 100 ایجنٹوں کو بحال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:موٹاپا ساری بیماری کی جڑ ہے اس کو کنٹرول میں رکھیں، ڈاکٹر اے کے گپتا

اس میں واضح بات یہ ہے کہ محکمہ ڈاک کی طرف سے کوئی دباو نہیں ہوگا کہ انہیں کتنے وقت اور کتنا کام کرنا ہے کیونکہ ایجنٹ خود مختار ہونگے ، ایجنٹ جتنی محنت کریں گے اور پارسل پہنچائیں گے انکا کمیشن اسی کے مطابق ہوگا ، ڈیویزن ڈاک گھر اے پی کالونی نزد وائس چانسلر مگدھ یونیور سیٹی پہنچ کر اپنی درخواست خواہشمند امیدوار دے سکتے ہیں ۔گیا ڈیویزن کے تحت دو ضلعے ہیں جن میں ایک گیا ضلع اور دوسرا جہان آباد ضلع ہے ، دونوں ضلعوں میں ایجنٹ بحال ہوںگے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.