ETV Bharat / state

Gaya Woman Burned Alive توہم پرستی کے معاملے میں ہجوم نے خاتون کو نذرآتش کردیا

author img

By

Published : Nov 6, 2022, 7:29 AM IST

گیا میں ایک خاتون کو سینکڑوں کے ہجوم نے زندہ نذرآتش کردیا۔ خاتون پر ڈائن ہونے کا الزام تھا۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ خاتون کو زندہ جلانے میں گاوں کی درجنوں خواتین بھی شامل تھیں۔ آج اس ترقی یافتہ دور میں اس طرح کا واقعہ نہ صرف شرمناک ہے بلکہ یہ باعث تشویش ہے۔ خاتون کو زندہ نذرآتش کرنے سے قبل پنچایت کی میٹنگ بھی ہوئی جس میں پنچایت کے مکھیا، سرپنج، وارڈ ممبر سمیت مقامی رہنما شامل ہوئے تھے۔ Woman burnt alive over suspicion of witchcraft in Gaya

خاتون کو نذرآتش کردیا
خاتون کو نذرآتش کردیا

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں ڈائن 'جادو ٹونا ' کا الزام لگاکر ایک خاتون کو گاؤں کے باشندوں نے زندہ جلا دیا، معاملہ ضلع گیا کے نکسل متاثرہ علاقہ امام گنج کے میگرا تھانہ علاقہ کے پنچما گاؤں کا ہے۔ امام گنج اسمبلی حلقہ ہے اور یہاں سے سابق وزیراعلی جیتن رام مانجھی رکن اسمبلی ہیں،ہلاک شدہ خاتون کے شوہر نے بتایاکہ ہفتہ کو سہ پہر بعد ان کے گھر پر تقریبا 200 لوگوں نے حملہ کردیا، جس وقت گھر پر حملہ ہوا اس وقت انکی اہلیہ ہیمنتی دیوی گھر کی چھت پر کھڑی تھی،وہاں سے اسے اتار کر کمرے میں لے جایا گیا اور پھر اس کی شدید پٹائی کی گئی، اس کے بعد اس کو اسی کمرے میں کپڑوں سے لپیٹ کر نذرآتش کردیا گیا، جس کی وجہ سے اسکی اہلیہ مکمل طور پر جھلس گئی اور اسی وجہ سے اسکی موت واقع ہوگئی ۔Woman burnt alive over suspicion of witchcraft in Gaya

خاتون کو نذرآتش کردیا

اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا، پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے گاؤں میں چھاپے مار رہی ہے، گاؤں میں سراسیمگی پھیلی ہوئی ہے،ڈی ایس پی منوج رام نے بتایا کہ لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے انوگرہ نارائن ہسپتال بھیج دیا گیا ہے، جبکہ ہلاک شدہ خاتون کے دیگر رشتے دار جو زخمی ہوئے ہیں انہیں علاج کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے ،انہوں نے بتایاکہ پولیس کی ٹیم تشکیل دی گئی ہے تاکہ نامزد اور نامعلوم افراد جو اس حملے میں شامل تھے انہیں گرفتار کیا جاسکے ۔



توہم پرستی میں گئی جان

دراصل ایک ماہ قبل گاؤں کے پرمیشور بھارتی کی موت ہو گئی تھی، پرمیشور بھارتی کے خاندان والوں نے الزام لگایا تھا کہ ہیمنتی دیوی نے بھوت بن کر پرمیشور بھارتی کو کھایا ہے یعنی کہ ماردیا ہے اور اس وجہ سے اسکی موت ہوگئی ہے، تاہم گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ پرمیشور کی موت کسی سنگین بیماری کی وجہ سے ہوئی، لیکن پرمیشور بھارتی کے گھر کے لوگ یہ ماننے کو تیار نہ تھے، اس معاملے کو لے کر ہیمنتی دیوی اور پرمیشور کے اہل خانہ کے درمیان ایک ماہ تک لڑائی جاری رہی۔
اس معاملے پر ہفتہ کو پنچایت بلائی گئی، جس میں مقامی عوامی نمائندوں کی شرکت ہوئی،میٹنگ گاوں کے وارڈ ممبر کی جانب سے بلائی گئی تھی، اتنا ہی نہیں پرمیشور کے اہل خانہ نے جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے ایک اوجھا 'جھاڑ پھونک 'کرنے والے کو بھی بلایا، گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ اوجھا نے ہی دعویٰ کیا تھا کہ وہ ہیمنتی کو اس بات کا اعتراف کرنے پر مجبور کرے گا کہ اس نے اپنی تنتر ودیہ 'یعنی کہ اپنی طاقت ' سے پرمیشور کا قتل کیا تھا۔
دوپہر کو پنچایت شروع ہوئی لیکن بات پنچایت میں نہیں بنی، پنچایت میں بگڑتا ہوا ماحول دیکھ کر جھارکھنڈ سے آیا اوجھا بھاگ گیا، اس کے بعد پرمیشور کے گھر کے لوگوں اور گاؤں کے لوگوں نے 200کی تعداد میں لاٹھی ڈنڈے سے ہیمنتی دیوی کے گھر پر حملہ کیا اور اسے جلا کر مار ڈالا، وہیں اس معاملے کو لیکر جب ہیمنتی پر حملہ ہواتو 4 کلومیٹر تک دوڑ کر اسکے شوہر اور بیٹے نے اہنی جان بچائی اور اس واقعہ کے تعلق سے میگرا تھانے میں اطلاع دی۔

جب گاؤں والوں نے حملہ کیا تو ہیمنتی کے شوہر ارجن داس اور ان کا بیٹا امیت کمار گھر پر ہی تھے ، وہیں واقعہ کی اطلاع کو معمولی سمجھ کر میگرا تھانہ کی پولیس چند پولیس فورس کے ساتھ پنچما گاوں پہنچی،لیکن جیسے ہی ہیمنتی کو مارنے والے لوگوں کی نظریں پولس پر پڑی تو انہوں نے پولیس فورس پر بھی حملہ کردیا۔ جسکی وجہ سے پولیس کو وہاں سے بھاگنا پڑا۔ وہیں دوبارہ بڑی تعداد میں پولیس فورس کے ساتھ ڈی ایس پی منوج رام گاؤں پہنچے، اس دوران حملہ آور گاؤں سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

واضح ہوکہ جس جگہ پر گاوں واقع ہے وہ علاقہ جنگل کے بیچ میں ہے اور اس علاقے میں نکسلیوں کی نقل وحرکت ہوتی رہتی ہے جبکہ یہاں موبائل نیٹ ورک بھی کمزور ہے جس کی وجہ سے پولیس کو چھاپے ماری میں مشکلات کا سامنا ہے، اہل خانہ کے مطابق ملزمین جنگل میں سکونت اختیار کرچکے ہیں جسکی وجہ سے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے میں مشکل ہوگی، ڈی ایس پی کے مطابق فورنسک کی ٹیم کوبلایا گیا تاکہ سائنٹفک طور پر بھی پورے معاملے کی تحقیقات ہو ۔

مزید پڑھیں:Superstition in Gaya of Bihar: بہار کے گیا میں توہُّم پرستی کا حیرت انگیز کارنامہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.