ETV Bharat / state

Gaya Police درگا پوجا تہوار کو پرامن ماحول میں منانے کے لیے سبھی طبقے کا ہوگا تعاون

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 2:54 PM IST

گیا ضلع میں درگا پوجا کی تیاریاں انتظامیہ، سماجی کارکنان کی جانب سے شروع کردی گئی ہیں ، آج ڈی ایم کی صدارت میں ہندو مسلم اور سکھ طبقے کے معززین کی میٹنگ ہوئی جس میں پرامن ماحول میں تہوار کو اختتام کرانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا

درگا پوجا تہوار کو پرامن ماحول میں منانے کے لیے سبھی طبقے کا ہوگا تعاون
درگا پوجا تہوار کو پرامن ماحول میں منانے کے لیے سبھی طبقے کا ہوگا تعاون

درگا پوجا تہوار کو پرامن ماحول میں منانے کے لیے سبھی طبقے کا ہوگا تعاون

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں درگا پوجا کے پیش نظر ضلع ہیڈکوارٹر سے بلاک سطح تک امن کمیٹی کی میٹنگیں ہورہی ہیں ، پرامن ماحول میں تہوار کے اہتمام کے لیے انتظامیہ پرعزم ہے۔ آج امن کمیٹی کے اجلاس میں کئی پہلوں اور انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران امن کمیٹی کے اراکین نے سوشل میڈیا کے ذریعے افواہ پھیلانے والوں پر نظر رکھنے پر زور دیا اور کہاکہ افواہ پھیلانے والوں پر بلا تفریق کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت ڈسٹرک مجسٹریٹ ڈاکٹر تیاگ راجن نے کی اور اس میں ضلع کے سبھی اعلی حکام سمیت ہندو مسلم سکھ طبقے کے معززین اور درگا پوجا کمیٹیوں کے عہدے دار اور سماجی کارکنان شریک ہوئے ، اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اب تک 12150 افراد کے خلاف باؤنڈ پیپر بھروائے گئے ہیں ۔سی سی اے 12 کے تحت ایک شخص کے خلاف کاروائی ہوئی ہے جبکہ اب تک ضلع میں امن کمیٹی کی 65 میٹنگیں بھی ہوئی ہیں۔

وسرجن جلوس کا راستہ اور وقت ہوگا متعین:

درگا پوجا کے موقع پر مورتیوں کے وسرجن جلوس کے لیے وقت اور راستے طے کیے گئے ہیں ، ڈی ایم گیا ڈاکٹر تیاگ راجن نے کہاکہ جن راستوں سے جلوس نکالنے کی اجازت دی گئی ہے اسی راستے سے جلوس نکلے گا ، بغیر اجازت اور متعین راستے سے جلوس نہیں نکالنے والوں پر کاروائی یقینی طور پر ہوگی ، ہربرس کی طرح اس برس بھی ڈی جے پر پابندی ہوگی ، جنکے نام سے لائسنس مورتی جلوس کے ہیں وہی جلوس نکالیں گے ، مورتی اورپنڈال کمیٹیوں کو یہ یقینی بنانا ہے کہ وہ سیکورٹی کے پختہ انتظامات رکھیں گے

اشتعال انگیز نعروں پر ہوگی کاروائی

ڈی ایم تیاگ راجن اور ایس ایس پی آشیش بھارتی نے میٹنگ میں پوجا پنڈال کمیٹیوں کو واضح طور پر ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی صورت میں اشتعال انگیز نعرے ، گیت گانے نہیں بجائے جائیں گے ، جلوس میں جو بجایا جائے گا وہ پہلے جانچ کرالیں ، اشتعال گانے و نعرے بازی کرتے پکڑے گئے تو انکے خلاف سخت قانونی کاروائی ہوگی ، جامع مسجد کے پاس سے ہوکر گزرنے والی پانچ مورتیوں کو مسجد کے پاس سے گزارنے میں وقت نہیں لگائیں ، 11 بجے رات تک ہرحال میں وہاں سے مورتی وسرجن جلوس کو گزار لیں.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.