ETV Bharat / state

Gaya Police بنگال سے اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص گرفتار

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 12:00 PM IST

گیا پولیس نے اسپریٹ ' لکوڈ ' کے غیر قانونی سپلائی کرنے والے شخص کو گرفتار کیا ہے، اس شخص کو ضلع میں ٹاپ 20 بدمعاشوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

ضلع پولیس نے  بنگال سے معصوم علی انور کو گرفتار کیا
ضلع پولیس نے بنگال سے معصوم علی انور کو گرفتار کیا

ضلع پولیس نے بنگال سے معصوم علی انور کو گرفتار کیا

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا پولیس نے اسپریٹ لکوڈ کے غیرقانونی سپلائر معصوم علی انور کو گرفتار کیا ہے معصوم کو ضلع میں ٹاپ 20بدمعاشوں کی فہرست میں پولیس نے شامل کررکھا تھا۔پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

ضلع گیا کی پولیس بدمعاشوں اور غیر قانونی کاروبار کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرنے میں لگی ہے۔ اس کے لیے پولیس نے ٹاپ 20 بدمعاشوں کی فہرست بھی تیار کیا ہے۔ اسی کے تحت ضلع پولیس نے آج بنگال کے آسنسول سے معصوم علی انور کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ معصوم علی انور ضلع میں غیرقانونی اسپریٹ کا کاروبار کرتا تھا۔ ضلع میں وہی اسکا سپلائر تھا۔

یہ بھی پڑھیں:Gaya Councilor Mohan Shrivastava گیا میں عوامی فلاحی اقدامات اولین ترجیح ہوگی

پولیس کو اس کی کافی دنوں سے تلاش تھی۔ اس کے علاوہ اسکے کئی اور مجرمانہ ریکارڈ ہیں۔ بودھ گیا تھانہ میں اسکے خلاف مقدمہ درج تھا۔ اطلاع مل رہی تھی کہ ان دنوں غیرقانونی کاروبار میں معصوم علی زیادہ متحرک ہوگیا ہے اور وہ بنگال سے اپنے کاروبار کو ہینڈل کر رہا ہے۔ اس کے تحت آج کاروائی کی گئی ہے۔واضح ہوکہ معصوم علی بنگال کا ہی رہنے والا ہے۔ تاہم وہ ضلع گیا میں رہکر مجرمانہ واردات کو انجام دیتا تھا۔ پولیس نے اسے گرفتار کر بڑی کامیابی تسلیم کررہی ہے .

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.