ETV Bharat / state

Magadh University مگدھ یونیورسٹی نے زیرالتوا سیشنز کا امتحان کرانے کی کاروائی شروع کی

author img

By

Published : Jan 24, 2023, 6:16 PM IST

مگدھ یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پھٹکار کے بعد کاموں میں تیزی آگئی ہے۔ یہاں بقیہ سیشن کا امتحان مارچ تک مکمل کرانے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات نے کہا 'ماضی کی باتوں کو بھلا کر آگے بڑھنا ہے اور سبھی زیرالتوا کاموں کو جلد ہی پورا کرلیا جائے گا۔

مگدھ یونیورسٹی
مگدھ یونیورسٹی

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مگدھ یونیورسیٹی کے تعلق سے وزیراعلی نتیش کمار کی ناراضگی کے اظہار کے بعد اب یہاں کے کاموں میں تیزی آگئی ہے۔

مگدھ یونیورسٹی نے گریجویشن پارٹ تھری اور پارٹ ٹو کے امتحان فارم بھرنے کی تاریخ جاری کی ہے۔ اطلاع کے مطابق انڈرگریجویٹ سیشن 2021-2018 کے تھرڈ اور سیشن 2022-2019 کے سکنڈ ایئر میں زیر تعلیم طلباء کے لیے امتحان فارم اور فیس جمع کرانے کی تاریخ جاری کی گئی ہے۔

مگدھ یونیورسٹی

کنٹرولر امتحانات مگدھ یونیورسٹی کے مطابق ان دونوں سیشنز کا امتحان مارچ تک مکمل ہوجائے گا۔ ساتھ ہی ان دونوں سیشنز کے پارٹ ون اور پارٹ سکنڈ کے امتحانات کے نتائج کو جاری کرنے کی بھی کاروائی کی گئی ہے۔

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر آنند کمار نے بتایا کہ یونیورسٹی نے لیٹ فیس کے بغیر کالجوں میں امتحان فارم بھرنے کے لیے 28 جنوری تک کا وقت دیا ہے۔ ساتھ ہی لیٹ فیس کے ساتھ 30 جنوری سے چھ فروری تک فارم بھرا جا سکتا ہے۔ جبکہ یونیورسیٹی ہیڈ آفس میں 31 جنوری تک بغیر لیٹ فیس کے اور 8 فروری تک لیٹ فیس کے ساتھ طلبہ اپنے فارم بھر سکتے ہیں۔ امتحان فارم آف لائن بھرے جائیں گے اور فیس صرف بینک ڈرافٹ کے ذریعے اداکی جائے گی مقررہ مدت کے بعد فارم قبول نہیں کیے جائیں گے ۔

واضح ہوکہ سمادھان یاترا کے تحت گیا ضلع دورہ کے دوران وزیراعلی نتیش کمار نے مگدھ یونیورسیٹی کے بدتر نظام بالخصوص سیشن اور دیگر کاموں میں تاخیر پر ناراضگی ظاہر کی تھی جسکے بعد اب یہاں فارم بھر کر مارچ تک بقیہ سیشن کو مکمل کرانے کی کاروائی جاری ہوگئی ہے ساتھ ہی دیگر تعلیمی اور انتظامی کاموں میں بھی تیزی لائی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:Magadh University مگدھ یونیورسٹی ماتحت کالجز کو رجسٹریشن فارم دستیاب کرانے میں ناکام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.