ETV Bharat / state

Muharram 2022: گیا میں انتظامیہ کی محرم کو لیکر تیاری مکمل

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 2:21 PM IST

گیا میں محرم کے جلوس نوحہ ماتم کی مجالس بڑے پیمانے پر ہوگی، انتظامیہ کی جانب سے تمام تر تیاریاں مکمل کرنے کا دعوی کیا گیا ہے۔Muharram 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کووڈ وبا کی وجہ سے دو برس سے تعزیہ داری مجالس نوحہ ماتم اور جلوس کا اہتمام بڑے پیمانے پر نہیں ہو سکا تھا، تاہم رواں برس تمام تر پابندیاں پہلے ہی ختم کردی گئی ہیں اور اس برس بڑے پیمانے پر مجالس، نوحہ، ماتم کا اہتمام کیا جائے گا اور اسی کو لیکر ضلع انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بھی حفاظت کے سخت ترین انتظامات کے ساتھ مناسب سہولیات بھی دستیاب کرائی جائے گی۔ شہر گیا سے جتنے بھی تازیہ، علم اور ماتم کے جلوس برآمد ہوتے ہیں وہ سبھی اقبال نگر میں واقع کربلا پہنچ کرختم ہوتے ہیں۔Gaya Administration complete preparations for Muharram

یہاں ساتویں محرم سے لاکھوں کا ہجوم ہوتا ہے چونکہ دوبرس بعد بڑے پیمانے پر جلوس وغیرہ کا اہتمام ہوگا تو اس وجہ سے ہجوم اور بڑھ سکتا ہے ایسے میں انتظامیہ کی جانب سے سہولت دستیاب کرانے کی تیاری کی جاچکی ہے۔ ایڈیشل سب ڈیویزنل افسر راجیو روشن نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ میونسپل کارپوریشن کو صفائی ستھرائی سے لیکر بجلی، سی سی ٹی وی کیمرے، ویڈیو گرافی، پانی، ایمبولنس اور دیگر انتظامات کی ذمہ داری سونپی گئی۔

کربلا کے راستے میں جگہ جگہ پر پینے کے پانی کا انتظام ہوگا پرامن ماحول میں جلوس اختتام ہو اسکو لیکر جلوس کمیٹی، کربلا ٹرسٹ اور معززین شہر کے ساتھ میٹنگیں کی گئی ہیں۔ وہیں ڈی ایس پی سٹی پی این ساہو نے کہاکہ حفاظتی نقطہ نظر سے سبھی تیاری ہوگی ، کربلا میں چھ محرم سے پولیس فورس جس میں سی آرپی ایف بھی شامل ہے اسکی تعیناتی ہوگی جو ماضی میں کشیدگی پھِیلانے کے معاملے میں رہے ہیں ان پر کاروائی ہورہی ہے ان سے باونڈ پیر بھروایا گیا ہے اور دفعہ 107 کی کاروائی بھی ہوئی ہے۔

گیا میں انتظامیہ کی محرم کو لیکر تیاری مکمل

انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے جہاں بھی میٹنگیں کی جارہی ہیں وہاں کھلے طور پر ایک بات سامنے یہ آئی کہ پولیس کی کارروائی ان پر پہلے ہوتی ہے جو انتظامیہ کے کاموں میں تعاون اور امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے میں پیش پیش ہوتے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے پہلے ان سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے وہ سڑکوں پر ہوتے ہیں۔ تاہم کوئی معاملہ پیش آیا تو سب سے پہلے ان ہی پرکارروائی ہوتی ہے۔ جس کے جواب میں سٹی ڈی ایس پی نے کہا کہ ماضی کی باتوں کو بھلاکر اب نئے سرے سے کام کرنا ہے اگر کسی بے قصور کانام ایف آئی آر میں درج پہلے ہوا ہے تو وہ اسے خود دیکھیں گے۔ واضح رہے کہ ضلع گیا کی تعزیہ داری ریاستی سطح پر معروف ہے یہاں ماتمی جلوس کو دیکھنے کے لیے ریاست کے مختلف اضلاع سے عقیدت مند پہنچتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: Muharram 2022: علیگڑھ پولیس انتظامیہ نے کربلا کا معائنہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.