Muharram 2022: علیگڑھ پولیس انتظامیہ نے کربلا کا معائنہ کیا

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 9:48 PM IST

Updated : Aug 4, 2022, 7:05 PM IST

علیگڑھ پولیس انتظامیہ نے کربلا کا معائنہ کیا

علیگڑھ میں رواں برس محرم کا تہوار روایتی انداز میں منایا جارہا ہے، اس تعلق سے بدھ کے روز علیگڑھ کے ڈی آئی جی دیپک کمار نے کربلا کا معائنہ کیا۔ Police administration inspected Aligarh Karbala

علیگڑھ: کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں گذشتہ دو برسوں سے تمام مذہبی تقریبات اور مجالس کے انعقاد کو محدود کردیا گیا تھا، لیکن رواں برس تمام پابندیوں کے ختم ہونے کے بعد محرم کا تہوار روایتی انداز میں منایا جارہا ہے۔ Police administration inspected Aligarh Karbala

ویڈیو

اس حوالے سے آج بدھ کے روز ڈی آئی جی دیپک کمار نے کربلہ کا معائنہ کیا اور بعد ازیں کہا کہ ماہ محرم میں رسولﷺ کے نواسہ حضرت امام حسین کی یاد میں ماتمی جلوس نکالا جاتا ہے۔ یہ جلوس گزشتہ دو برسوں سے کورونا پابندیوں کے سبب نہیں نکالا گیا تھا تاہم اس بار حسب روایت جلوس نکالا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس تہوار کی جو بھی روایات ہیں اسی مناسبت سے وزیر اعلیٰ کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق منایا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی دیپک کمار نے بتایا کہ انہوں نے شیعہ مذہبی رہنماؤں سے بات کی تو انہوں نے مکمل یقین دہانی کرائی ہے کہ جلوس امن کے ساتھ نکالا جائے گا اور پولیس انتظامیہ مکمل تعاون کرے گی تاہم علیگڑھ میں کبھی بھی شیعہ، سنی کے مابین جھگڑا نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:



وہیں کربلا کے متولی مصطفی زیدی نے بتایا کہ ماتمی جلوس نکالنے کے تعلق سے انتظامیہ سے مسلسل میٹنگ جاری ہے، ڈی آئی جی دیپک کمار سے شیعہ مذہبی رہنماؤں کی میٹنگ ہوئی ہے۔ کربلا میں صفائی اور روشنی کے مکمل انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محرم کی دسویں تاریخ کو مکمل امن کے ساتھ جلوس نکالا جائے گا۔

Last Updated :Aug 4, 2022, 7:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.