ETV Bharat / state

دوکان پر فائرنگ

author img

By

Published : Nov 10, 2019, 7:28 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بدمعاشوں نے ایک ٹھوک مسالہ کی دوکان پر گولیاں چلا کر فرار ہوگئے۔

دوکان پر فائرنگ

یہ سارا معاملہ گیا کے بنیاد گنج پولیس تھانہ حدود کے درگا استھان یوکو بینک کے سامنے واقع اوم مسالہ دوکان میں پیش آیا۔

دوکان پر فائرنگ

اطلاع کے مطابق ملزموں کو 10 لاکھ روپے فروتی کی رقم نہیں دینےکی وجہ سے دوکان پر فائرنگ کی گئی ہے۔یہ پورا معاملہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوا ہے۔

سی سی ٹی وی کیمرے میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر تین افراد سوار ہوکر آتے ہیں اور موٹر سائیکل کو دوکان کے باہر روکنے کے بعد ان میں سے دو افراد ہاتھ میں بندوق لےکر دوکان میں داخل ہوتے ہیں اور لگاتار فائرنگ کرنا شروع کرتے ہیں۔

اس فائرنگ میں کسی کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اطلاع کے مطابق 3 نومبر کے روز ملزموں نے دوکان کے مالک ادئے کمار سے 10 لاکھ روپے فروتی دینے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن ادئے کمار نے اس دھمکی کو نظر انداز کرتے ہوئے ملزموں کے فون نمبر کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا تھا۔جس کے بعد ملزموں نے اس سرگرمی کو انجام دیا۔

اس حادثے کے سلسلے میں گیا کے سٹی ایس پی منجیت شیرون نے بتایا کہ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر ایک میگزین، زندہ گولیاں اور فائرنگ کئے ہوئے گولیوں کو برآمد کیا ہے۔ یہ معاملہ فروتی سے جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے ملزموں کی شناخت کرلی ہے اور ان کی تلاش میں کارروائی کی جارہی ہے ، جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

دوکاندار ادئے نے بتایا کہ جب بدمعاشوں نے فائرنگ کرنی شروع کی وہ اس وقت دوکان پر موجود تھے، لیکن اس حملے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ان سے فروتی کے رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا، وہ رقم نہیں دینے پر ان پر یہ حملہ کیا گیا ہے۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں بے خوف جرائم پیشہ افرادنے ایک تھوک مسالہ کی دکان پر چھ راونڈ گولیاں چلاکر علاقے کے باشندوں کوخوف زدہ کردیا ہے ، سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے ، 10 لاکھ روپے لیوی کی رقم نہیں دیئے جانے پر مجرموں نے دکان پر فائرنگ کی ہےBody:گیا کے بنیاد گنج پولیس تھانہ حدود کے درگا استھان یوکو بینک کے سامنے واقع اوم مسالہ دکان میں مجرموں نے فائرنگ کے واقعہ کوانجام دیا ہے ۔ دن کے اجالے میں فائرنگ سے بازار میں خوف کاماحول ہوقائم ہوگیا ہے ۔اطلاع کے مطابق واقعہ ہفتہ کے روز کابتایا جارہاہے ۔حالانکہ فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے ۔ فائرنگ کا سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا ہے۔ جس میں یہ صاف طور پر دیکھا گیا ہے کہ 3 افراد 1 موٹرسائیکل پر سوار ہوکرآتے ہیں اور موٹرسائیکل کو دکان کے باہر روکنے کے بعد ان میں سے 2 مجرم ہاتھ میں پستول لے کر دکان میں داخل ہوئے اور پھر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ اطلاع کے مطابق مجرموں نے 3 نومبر کو 10 لاکھ روپے لیوی دینے کا مطالبہ دوکاندار سے کیا تھا ، جس کے بعد دکاندار ادئے کمار نے دھمکی کو نظر انداز کرتے ہوئے فون نمبر کو بلیک لسٹ ڈال کر اپنے کام میں مصروف تھا تبھی مجرموں نے دہشت پھیلانے کے لئے دوکان میں داخل ہوکر فائرنگ کی ہےConclusion:اس واقعہ کے سلسلے میں گیا سٹی ایس پی منجیت شیرون نے بتایا کہ گولی چلانے کا واقعہ پیش آیاہے ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک میگزین ، زندہ گولیاں اور فائرنگ کئے ہوئے کھوکھے برآمد کئے ہیں ۔معاملہ لیوی سے جڑا ہوا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس نے ملزمان کی شناخت کرلی ہے اار ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کاروائی کی جارہی ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔
دوکاندار ادئے نے بتایا کہ وہ دوکان پرتھے مجرموں نے ان پر گولیاں چلانی شروع کردی ، لیکن قسمت سے انہیں یا انکے اسٹاف کو نہیں لگی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان سے لیوی کے رقم کامطالبہ کیاگیاتھا ۔نہیں دیئے جانے پر جان لیواحملہ کیاگیا ہے


بائٹ منجیت شیورن ، سٹی ایس پی گیا
بائٹ- ادئے کمار ، دوکاندار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.