ETV Bharat / state

ETV Bharat Impact شتابدی اسکول نے طالب علموں سے لی گئی رقم واپس کی

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 4:37 PM IST

شتابدی اسکول نے طالب علموں سے لی گئی رقم واپس کی
شتابدی اسکول نے طالب علموں سے لی گئی رقم واپس کی

ای ٹی وی بھارت کی خبر کے بعد شتابدی پبلک اسکول، گیا کی انتظامیہ نے اسکول کے ایک ملازم، جو طلبہ سے اقلیتی اسکالرشپ فارم کی تصدیق کے نام طالب علموں سے روپے اینٹھ رہا تھا، کے خلاف کارروائی کے احکامات صادر کیے ہیں۔ Verification of Minority Scholarship Form in gaya

گیا: ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع شتابدی پبلک اسکول میں طلبہ سے اقلیتی اسکالر شپ فارم کی تصدیق کے نام پر رقم اینٹھنے کا معاملہ سامے آنے کے بعد اس حوالے سے طلبہ کے سرپرستوں نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کے سرپرستوں نے شکایت کی تھی کہ اسکول کا ایک ملازم پری میٹرک فارم کے لیے بونافائیڈ سرٹیفیکیٹ کے نام پر طالب علموں سے تیس روپے وصول رہا۔ سرپرستوں کی اطلاع پر ای ٹی وی بھارت نے خبر شائع کی تھی جسکے بعد اسکول کے سیکریٹری پروفیسر بدیع الزماں نے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے تحقیق کا حکم دیا تھا۔ ETV Bharat Impact Students get Money back

اس حوالے سے پروفیسر بدیع الزماں نے بتایا کہ انہوں نے جانچ کی ہدایت دی تھی کیونکہ اسکول منتظمہ نے اسکالر شپ فارم کی تصدیق کے لیے کوئی رقم متعین نہیں کی ہے اور کبھی اس طرح کا معاملہ بھی پیش نہیں آیا تھا۔ تاہم اس مرتبہ ایک ملازم، جو ایک سال پہلے سبکدوش ہوچکے ہیں اور انکی اچھی کارکردگی کی وجہ سے اسکول میں مزید کام کرنےکا موقع بھی گیا تھا، نے انتظامیہ کی اجازت کے بغیر طالب علموں سے پیسے لیے ہے۔ پروفیسر بدیع الزماں نے بتایا کہ ان پر کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے اور ساتھ ہی جن بچوں سے پیسے لیے گئے ہیں ان سبھی کو پیسے واپس کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ Shatabdi Public School Gaya Verification of Minority Scholarship Form

واضح رہے کہ اقلیتی اسکالر شپ کے لیے فارم بھرے جا رہے ہیں اور اسکی تصدیق اسکول کو کرنی ہوتی ہے کہ درخواست گزار طالب علم اسکول میں زیر تعلیم ہیں یا نہیں ؟ فارم میں دی گئی تفصیل صحیح ہے یا نہیں ؟ اسی کو لیکر شتابدی اسکول کا ایک ملازم طلبہ سے پیسے وصول کر رہا تھا۔

مزید پڑھیں:School Takes Money from Students for Scholarships: گیا کے اسکول میں سرکاری وظیفہ کے نام پر رقم کی وصولی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.