ETV Bharat / state

Congress Protest Against ED: سونیا گاندھی سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے خلاف کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 1:16 PM IST

نیشنل ہیرالڈ معاملے میں کانگریس لیڈر سونیا گاندھی سے ای ڈی کے ذریعہ پوچھ گچھ کے خلاف ملک بھر میں کانگریس کارکنان احتجاج جاری ہے۔ ED Questions to Sonia Gandhi

Congress Protests Across the Country
کانگریس کا احتجاج

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ سونیا گاندھی سے نیشنل ہیرالڈ کیس میں مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں مسلسل تیسرے دن پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ اس ضمن میں بہار کانگریس کے ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا کی قیادت میں کانگریس رہنماؤں نے گاندھی میدان میں واقع گاندھی مجسمہ کے قریب ای ڈی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ کارکنان نے مرکزی حکومت پر تفتیشی ایجنسی ای ڈی کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ Congress Protests Across the Country

کانگریس کا احتجاج

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مدن موہن جھا نے کہا کہ ملک کی آزادی میں نہرو خاندان کا کافی اہم کردار رہا ہے۔ جواہر لعل نہرو سے راجیو گاندھی تک نے اس ملک کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا لیکن آج اسی خاندان کی خاتون کو بی جے پی بدلے کی کارروائی کرنے کی نیت سے پریشان کر رہی ہے۔ سونیا گاندھی کے خلاف ای ڈی کی کارروائی کے خلاف ملک بھر میں کانگریس کے رہنما و کارکنان سڑکوں پر ہیں، کانگریس رہنماؤں نے مرکزی حکومت کے ذریعہ ای ڈی اور سی بی آئی جیسے اداروں کا غلط استعمال نہ کرنے کی اپیل کی۔ Sonia Gandhi Appeared Before ED

رکن اسمبلی ڈاکٹر شکیل احمد خان نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے لیکن اس کی یہ کوشش کامیاب نہیں ہوگی، ہم ہر موڑ پر کانگریس پارٹی کے تئیں خود کو وقف کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ نوجوان لیڈر ڈاکٹر مشکور عثمانی نے کہا کہ 'ای ڈی آج کے وقت میں حکومت کا طوطا بنی ہوئی ہے اور یہ ملک کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.