ETV Bharat / state

گیا: ڈی ایم کی ہدایت

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 1:47 PM IST

کووڈ 19 ہسپتال میں غفلت برتنے کے معاملے میں ڈی ایم کی ہدایت
کووڈ 19 ہسپتال میں غفلت برتنے کے معاملے میں ڈی ایم کی ہدایت

عالمی وباء کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی روک تھام کے لئے بڑے پیمانے پرمہم چلائی جارہی ہے، وہیں گیا میں افسران کے ذریعہ غفلت برتنے پر ڈی ایم نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع کووڈ-19 ہسپتال انوگرہ نارائن ہسپتال میں لاپروائی اور غفلت کامعاملہ پیش آیا ہے۔

انتظامیہ کی طرف مسلسل بہتر سہولت اور علاج کی ہدایت کے باوجود کووڈ ہسپتال کی لاپروائی سرخیوں میں ہے۔

اس کی تصدیق ڈی ایم کی میٹنگ میں بھی ہوئی ہے۔

کووڈ 19 ہسپتال میں غفلت برتنے کے معاملے میں ڈی ایم کی ہدایت
کووڈ 19 ہسپتال میں غفلت برتنے کے معاملے میں ڈی ایم کی ہدایت

ضلع گیا میں کورونا کے انفیکشن کی روک تھام کے لئے ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمارسنگھ نے اے این ایم سی ایچ ، جے پی این ہسپتال ، پربھاوتی ہسپتال کے نوڈل آفیسرز ، ڈاکٹرز کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔

میٹنگ میں سول سرجن وی کے سنگھ کے ذریعہ بتایا گیا کہ اب تک 14929 ٹیسٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 543 مثبت کیسزکی تصدیق ہوچکی ہے۔

وہیں 351 وہ افراد جو پہلے کورونا مثبت تھے اب ان کی رپورٹ منفی ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 26 علامات والے اور 166 غیرعلامات والے کورونامتاثرین پائے گئے ہیں۔ اب تک 351 افراد کو ڈسچارج کیا جا چکا ہے، اور 97 افراد کو آئیسولیشن مراکز میں رکھا گیا ہے۔

انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل اسپتال میں کوووڈ وارڈوں میں 26 متاثرین موجود ہیں اور 95 افراد کو گھر کے اندر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے اے این ایم سی ایچ کے نوڈل افسران کوہدایت دی کہ کورونا وائرس کے مثبت مریضوں کی ہروقت نگرانی اور بروقت علاج کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر روز ایسی شکایت موصول ہوتی ہے کہ انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل ہسپتال میں داخل کورونا کے مریضوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب کسی فرد کو ہسپتال میں داخل کرایا جاتا ہے تو اس کے لئے مکمل طور سے ہسپتال انتظامیہ جوابدہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر یا طبی کارکن کو یہ خیال رکھنا چاہئے کہ تاخیر کی وجہ سے کوئی مریض دم نہیں توڑے۔

انہوں نے کہا کہ انوگرہ نارائن ہسپتال پر سات ضلعوں کی ذمے داری ہے۔

ایسے میں ہسپتال کے سبھی افراد کی ذمے داری ہے کہ ان کاخیال رکھیں، بہترعلاج ہو۔

انہوں نے کہا کہ اس عالمی وبا میں کوئی بھی نجی اسپتال کسی کورونا وائرس کے مریض کو داخل نہیں کررہا ہے۔

اس لئے تمام متاثرہ افراد مکمل طور پر سرکاری اسپتال پر منحصر ہیں۔ آپ سب ڈاکٹروں کو اس کی دیکھ بھال کرنی چاہئے اور اچھی صحت کے لئے انہیں تمام بنیادی سہولیات مہیا کرنا چاہئے۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل ہسپتال کے کچھ وارڈوں میں آکسیجن پائپ لائن خراب ہے۔

ہسپتال میں آکسیجن کے کافی سلنڈر موجود ہیں تاہم آکسیجن سلنڈر ہر 6 گھنٹے میں تبدیل کرنا پڑتا ہے جو کہ بہت مشکل ہے۔

اے این ایم سی ایچ کے ڈاکٹر نے ضلعی مجسٹریٹ سے درخواست کی کہ وہ ہسپتال کی آکسیجن پائپ لائن کو جلد از جلد مرمت کروائیں۔ ضلعی مجسٹریٹ نے سپرنٹنڈنٹ این ایم سی ایچ کو ہدایت کی کہ تمام ڈاکٹروں اور اسپتال کے عملے کو روسٹر کے مطابق تمام وارڈ الاٹ کیے جائیں۔

روسٹر کے مطابق جو بھی کورونا مریض کو دیکھنے جاتا ہے ، متعلقہ ڈاکٹر متعلقہ مریض کے پرچے پراپنا دستخط کرےگا۔

میٹنگ میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کووڈ ۔19ہسپتال کے تمام وارڈوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی بھی ہدایت دی تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ مریض کے علاج میں کون سے ڈاکٹر موجود ہیں۔

انہوں نے تمام نوڈل افسران کو ہدایت کی کہ وہ کورونا کے مریضوں کو ہر روز دی جارہی سہولت کی رپورٹ فراہم کریں۔

ہر روز بارہ تا ایک بجے تک تمام نوڈل افسران ہسپتال اور کورونا کے مریضوں کی کمیوں ، پریشانیوں کو بہتر سہولیات کے لئے جائزہ لیں اور میٹنگ کی رپورٹ ہر روز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دستیاب کروائیں۔

تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ کس مریض کو کون سی پریشانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا: بہار میں 1385 نئے کیسز کی تصدیق

این ایم سی ایچ میں ہیلپ ڈیسک کاؤنٹر تعمیر کرنے کی ہدایت کی جس میں کورونا کے تمام مریضوں کی پیشرفت رپورٹ روزانہ دستیاب ہوگی۔

تاکہ اگر مریض کا کنبہ متعلقہ مریض کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے تو وہ ہیلپ ڈیسک کاؤنٹر سے براہ راست معلومات حاصل کرسکتا ہے۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل اسپتال کے کووڈ-19 کے وارڈ لیول تھری میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.