ETV Bharat / state

Reaction on Abdul Bari Siddiqui Remarks عبدالباری صدیقی کے بیان کو بی جے پی والوں نے پروپیگنڈہ بنا کر پیش کیا، آر جے ڈی

author img

By

Published : Dec 26, 2022, 7:08 AM IST

ملک کے موجودہ حالات پر سخت تبصرہ کرنے والے راشٹریہ جنتا دل کے سینئر لیڈر عبدالباری صدیقی پر بی جے پی کے رہنما مسلسل حملہ آور ہیں۔ وہیں دیگر سینیئر رہنماؤں نے بھی مذکورہ بیان کو نامعقول قرار دیا ہے۔ Reaction On Abdul Bari Siddiqui Remarks

عبدالباری صدیقی کے بیان کو بی جے پی والوں نے پروپیگنڈہ بنا کر پیش کیا، آر جے ڈی
عبدالباری صدیقی کے بیان کو بی جے پی والوں نے پروپیگنڈہ بنا کر پیش کیا، آر جے ڈی

پٹنہ: راشٹریہ جنتادل کے رہنما عبدالباری صدیقی کے بیان کو اب ان ہی کی پارٹی راشٹریہ جنتادل و اتحاد میں شامل کانگریس کا ساتھ مل گیا ہے۔ گذشتہ کئی دنوں سے قومی سطح پر عبدالباری صدیقی کے بیان پر چوطرفہ حملے ہو رہے تھے۔ بی جے پی نے جہاں ان کے بیان کو ملک مخالف بتایا۔ وہیں کئی سینئر رہنماؤں نے عبدالباری صدیقی سے معافی کا مطالبہ بھی کیا۔ سی پی آئی لیڈر اتل کمار انجان نے عبدالباری کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں معافی مانگنی چاہیے۔

عبدالباری صدیقی کے بیان کو بی جے پی والوں نے پروپیگنڈہ بنا کر پیش کیا، آر جے ڈی

لیکن اب عبدالباری صدیقی کے بیان پر راشٹریہ جنتادل و کانگریس لیڈران کھل کر سامنے آ گئے ہیں اور عبدالباری صدیقی کے بیان کی نہ صرف حمایت کر رہے ہیں بلکہ اسے بی جے پی کی ایک سوچی سمجھی سازش بتا رہے ہیں۔ راشٹریہ جنتادل کے ریاستی ترجمان اعجاز احمد نے بی جے پی لیڈران پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈروں کو بتانا چاہیے کہ آخر مودی حکومت بننے کے بعد ملک سے ایک لاکھ 36 ہزار افراد مہاجر بن کر دوسرے ملک کی شہریت لینے پر مجبور کیوں ہو گئے؟ انہیں جانے سے کیوں نہیں روکا گیا؟ اس پر بی جے پی کے کسی لیڈر نے اب تک بیان کیوں نہیں دیا۔ عبدالباری صدیقی نے جو بیان دیا ہے وہ موجودہ حالات کے تناظر میں کہی گئی بات ہے، اور اس وقت ملک کے جو حالات ہیں اس سے کون انکار کر سکتا ہے کہ ملک میں آپسی بھائی چارہ ختم کر کے زہر گھول دیا گیا ہے۔ لوگ مذہب کے نام پر ایک دوسرے کے دشمن بنے بیٹھے ہیں، نام پوچھ کر اور کپڑوں سے پہچان کر انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں عبدالباری صدیقی کا بیان ہے جسے بی جے پی والوں نے دوسرا رخ دینے کی کوشش کی ہے۔ Congress and RJD Leaders Support To Abdul Bari Siddiqui Remarks

کانگریس کے ریاستی ترجمان راجیش راٹھور نے کہا کہ عبدالباری صدیقی بہار میں صرف مسلمانوں کے ہی لیڈر نہیں بلکہ سیکولر ذہنیت رکھنے والے تمام لوگوں کے لیڈر ہیں، جو لوگ انہیں پاکستان جانے کا مشورہ دے رہے ہیں انہیں معلوم نہیں عبدالباری صدیقی سماجوادی تحریک سے نکلے ہوئے ایک زمینی لیڈر ہیں، جنہوں نے بہار میں کئی تحریکوں کی قیادت کی، غریبوں و مظلوموں کی آواز ہیں، ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر ان کا بیان سو فیصد صداقت پر مبنی ہے جسے بی جے پی و میڈیا کے اہلکاروں نے دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی ہے۔ Abdul Bari Siddiqui Remarks

واضح رہے کہ بہار کے سابق وزیر مالیات و آر جے ڈی کے سینیئر رہنما عبدالباری صدیقی نے کہا تھا کہ ہمارے ملک میں نفرت اور تشدد کا ایسا خراب ماحول قائم ہو گیا ہے جہاں صرف ذات پات اور ہندو مسلمان کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ اس لیے انہوں نے اپنے بیٹے کو امریکہ اور بیٹی کو لندن میں رہنے کو کہا ہے۔ RJD Leader Abdul Bari siddiqui Feels Scared in India

یہ بھی پڑھیں : Reaction On Abdul Bari Siddiqui Remarks میں اپنے بچوں کو بھارت میں رہنے کی وصیت کرکے جاؤں گا، جے ڈی یو رہنما

RJD Leader Feels Scared in India ہمارا ملک اب رہنے لائق نہیں بچوں کو بیرون ملک رہنے کا مشورہ، عبدالباری صدیقی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.