ETV Bharat / state

بیرونی ممالک میں پھنسے بہار کے باشندوں کو وطن واپس لانے کی تیاری

author img

By

Published : May 8, 2020, 10:34 PM IST

سعودی عربیہ سمیت کئی ممالک میں پھنسے بہار کے 8 ہزار کے قریب باشندوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ پھنسے ہوئے مسافر ائیر انڈیا کی خصوصی پروازوں کے ذریعہ آئیں گے۔ پہلی پرواز 11 مئی کو بہار کے گیا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے گی۔

citizen of bihar stranded in another country will return home soon gaya bihar
بیرونی ممالک میں پھنسے بہار کے باشندوں کو وطن واپس لانے کی تیاری

بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کو وطن واپس لانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ ایئر انڈیا کے ہوائی جہاز کے ذریعے 12 ممالک میں پھنسے بھارتی شہری اپنے وطن واپس لوٹیں گے۔ بیشتر ممالک کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے بند ہیں۔ جس کی وجہ سے ہوائی جہاز کی نقل و حرکت بند ہے۔

بیرونی ممالک میں پھنسے بہار کے باشندوں کو وطن واپس لانے کی تیاری

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے پھنسے ہوئے بھارتی شہریوں کو بیرون ممالک سے لانے کی تیاری کرلی ہے۔ گیا ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق چودہ ہزار سے زیادہ شہری بیرون ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں۔ 11 مئی کو ایئر انڈیا کی پہلی پرواز سے گیا ہوائی اڈے پر انہیں لایا جائے گا۔ 8 ہزار شہریوں کو گیا ہوائی اڈے پر لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ان میں زیادہ تر ویسے افراد ہیں جو دوسرے ممالک میں کام کرنے گئے تھے۔ کچھ ایسے بھی ہیں جو گھومنے کے مقصد سے گئے ہوئے تھے اور وہ لاک ڈاون میں وہاں پھنس گئے۔

citizen of bihar stranded in another country will return home soon gaya bihar
گیا بین الاقوامی ہوائی اڈہ

اطلاع کے مطابق ان شہریوں کی وہاں تفتیش کی جائے گی اور جس میں کورونا انفیکشن کے علامات ملیں گے انہیں آنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ساتھ ہی بھارت پہنچنے کے بعد بھی ان کی جانچ کی جائے گی۔ آنے کے بعد یہاں 14 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔

بودھ گیا میں واقع ہوٹلوں میں ٹھہرانے کی تیاری کی گئی ہے تاہم مسافروں کو ہی ہوٹل میں ٹھہرنے کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔ انتظامیہ اور گیا ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس کی تیاری شروع کر دی ہے۔ بیرون ممالک سے آنے والے شہریوں کو بودھ گیا کے مختلف ہوٹلوں میں رکھنے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے کہا کہ بہار کے باشندے جو دوسرے ممالک میں پھنسے ہیں، انہیں لانے کی کارروائی شروع ہے۔ گیا کو نوڈل ضلع بنایا گیا ہے اور یہیں ہوائی اڈے پر آنے کے بعد 21 دنوں تک قرنطینہ میں بودھ گیا کے ہوٹلوں میں رکھا جائے گا۔ ہوٹل کے اخراجات آنے والے مسافر ہی برداشت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تیاری پوری کرلی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.