ETV Bharat / state

بہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا حکومت سے مطالبہ

author img

By

Published : Sep 13, 2020, 12:07 PM IST

بہار مادی پروکیورمنٹ ایکٹ پالیسی کے تحت مقامی صنعتوں کو ترجیح دی جانی چاہئے، جس سے نہ صرف کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا بلکہ ریاست کی معاشی ترقی کو مزید فروغ ملے گا

بہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا حکومت سے مطالبہ
بہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا حکومت سے مطالبہ

ریاست میں تعمیر کیے جانے والے فلائی اوور، سڑکیں، فٹ اوور برج اور ریل پروجیکٹ کے منصوبوں میں ریاست کے صنعت کاروں کو خریداری ایکٹ کی پالیسی کے تحت سامان کی فراہمی میں ترجیح دینے کے مطالبے کو لے کر بہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے بہار حکومت کے نائب وزیر اعلی، کامرس ٹیکس وزیر، شہری ترقیات اور رہائشی وزیر، چیف سکریٹری کو ایک خط لکھا ہے۔

چیمبر آف کامرس کے صدر پی کے اگروال نے کہا کہ 'بہار میں بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، جس میں کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔ ان تمام منصوبوں میں ریاست کے صنعت کاروں کو سامان کی فراہمی کرنے کا موقع دیا جائے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ایسی صورتحال میں بہار مادی پروکیورمنٹ ایکٹ پالیسی کے تحت مقامی صنعتوں کو ترجیح دی جانی چاہئے، جس سے نہ صرف کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا بلکہ ریاست کی معاشی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: کورونا: بہار میں 1421 نئے کیسز کی تصدیق

اس کے ساتھ ہی پی کے اگروال نے کہا کہ 'حکومت کے اس اقدام سے ریاست میں واقع صنعتیں ترقی کرسکیں گی۔ ہم نے ان مطالبات کو لے کر حکومت کو ایک خط لکھا ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد اس مسئلے پر توجہ دی جائے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.