ETV Bharat / state

JDU Accuses GoI of Discrimination : فنڈز کی فراہمی میں بہار کے ساتھ امتیازی سلوک، جے ڈی یو

author img

By

Published : Sep 26, 2022, 4:33 PM IST

جے ڈی یو ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نیپال شاہراہ پر پلوں کی تعمیر کے لیے بہار حکومت نے نبارڈ سے قرض لیا مگر مرکزی سرکار ریاستی حکومت کو وقت پر الاٹ رقم بھی نہیں دی۔JDU Accuses GoI of Discrimination

1
1

پٹنہ: جے ڈی یو کے ریاستی ترجمان انجم آرا و ترجمان ایم ایل سی نیرج کمار نے پارٹی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ گزشتہ دنوں پچھلی حکومت کے ذریعہ بنائی گئی ایس ایس بی کے پانچ آؤٹ پوسٹ کا افتتاح کرنے گئے تھے۔ وزیر داخلہ کو بتانا چاہئے تھا کہ ہند نیپال سرحدی سڑک کا افتتاح کب کریں گے؟ سڑک کا ایک تہائی حصہ بھی پچھلے دس سالوں میں نہیں بن سکا جبکہ اسے دسمبر 2016 کے آخر تک ہی مکمل کیا جانا تھا۔ ادھر، کیگ نے اس سرحدی سڑک کی تعمیر میں مالی بے ضابطگی کے ساتھ ہی کام کے کنٹریکٹ کے معیار میں بھی ہیرا پھیری کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔‘‘Centre Not releasing Funds for Bihar Nepal Road claims JDU

ترجمان انجم آرا نے کہا کہ ’’اس سال پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش سی اے جی رپورٹ کے باوجود بھارت نیپال سر حدی سڑک کو نظر انداز کیا گیا جس سے مجوزہ سڑک بننے میں تاخیر ہو رہی ہے۔‘‘ مجوزہ ہند نیپال سرحدی سڑک کی تعمیر مقررہ مدت تک مکمل نہیں کئے جانے پر سی اے جی نے وزارت داخلہ کی سخت نکتہ چینی کی۔ سی اے جی نے اس پروجیکٹ میں کی گئی دھاندلی اور بے ضابطگی کے لئے ایم ایچ اے پر سخت تنقید کی ہے۔ ساتھ ہی مرکزی حکومت پر فنڈ جاری کرتے وقت بھید بھاؤ کا الزام بھی عائد کیا۔JDU on Bihar Nepal Road

جے ڈی یو ترجمان نیرج کمار نے مزید کہا کہ بہار حکومت پروجیکٹ کو وقت پر پورا کرنے کے لیے مرکز سے ہٹ کر تیزی سے کام کیا۔ سرحدی سڑک پروجیکٹ کو وقت پر پورا کرنے کے لیے بہار حکومت نے 121پلوں میں اب تک 101 کی تعمیر مکمل کرا لی ہے۔ ان پلوں کی تعمیر کے لیے بہار حکومت نے نبارڈ سے قرض لیا مگر مرکزی حکومت بہار حکومت کو وقت پر الاٹ رقم نہیں کی۔ یہاں تک کہ الاٹ رقم کا آدھا حصہ بھی حکومت کو نہیں دیا گیا جس سے ریاستی حکومت کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ مرکزی حکومت اس طرح سے بہار حکومت کے ساتھ جان بوجھ کر سوتیلا سلوک کر رہی ہے۔ JDU Accuses Central Govt of Discrimination

مزید پڑھیں: نیپال نے بھارتی سرحد پر سڑک کی تعمیر شروع کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.