ETV Bharat / state

Karnataka Elections Result کرناٹک میں بی جے پی کی شکست اپوزیشن اتحاد کی بڑی شروعات، جے ڈی یو

author img

By

Published : May 14, 2023, 9:42 PM IST

جے ڈی یو نے کہا کہ بی جے پی کی جھوٹی تقاریر اور انتخابات میں بھگوان کے غلط استعمال نے بی جے پی کا بیڑا غرق کردیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

پٹنہ:جنتادل یونائٹیڈ جے ڈی یوکے قومی ترجمان اور پارٹی جنرل سکریٹری راجیو رنجن نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی ذلت آمیز شکست پر سخت طنز کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جھوٹی تقاریر اور انتخابات میں بھگوان کے غلط استعمال نے بی جے پی کا بیڑا غرق کردیا۔ قومی ترجمان راجیو رنجن نے کہا کہ بی جے پی جھوٹی تقاریر کرنے کے بجائے لوگوں کی بھلائی کیلئے کام کرے اور اپنے وعدے پورے کرے۔

دوسری جانب پارٹی کے ریاستی ترجمان ڈاکٹر سنیل کمار سنگھ نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی کی شکست اپوزیشن اتحاد کی ایک بڑی شروعات ہے اور آنے والے دنوں میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد مزید مضبوط ہوگا۔ جے ڈی یوکے ترجمان نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے اب ملک میں وزیر اعظم عہدے کی ویکنسی کریٹ ہورہی ہے۔دوسری طرف پارٹی کے ایک اور ترجمان ہیمراج رام نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی کی شکست سے 2024 کی لوک سبھا کی تصویر اب واضح ہو رہی ہے۔ پارٹی ترجمان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہونے جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں شکست سے پتہ چلتا ہے کہ اب بی جے پی کی بالادستی اور پارٹی سے لوگوں کا لگاو ¿ کم ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت پر مختلف رہنماؤں کا رد عمل سامنے آیا۔ اس جیت پر نیشنل کانفرنس کے سرپرست و ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ کرناٹک اسمبلی انتخابات نے ثابت کردیا کے وطن مذاہب کی لڑائی نہیں چاہتا اور یہ جیت محبوت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Congress Party Meeting in Karnataka کرناٹک میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کا اجلاس شروع

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.