ETV Bharat / state

Bihar BJP Vidhan Sabha March پٹنہ میں اسمبلی مارچ کے دوران لاٹھی چارج، بی جے پی کارکن ہلاک

author img

By

Published : Jul 13, 2023, 3:41 PM IST

Updated : Jul 13, 2023, 8:12 PM IST

بہار میں اسمبلی مارچ کے دوران پولیس لاٹھی چارج کے دوران ایک بی جے پی کارکن کی موت واقع ہوگئی۔ بی جے پی لیڈروں کا الزام ہے کہ ڈاک بنگلہ چوراہے پر پولیس نے بے دردی سے طاقت کا استعمال کیا جس کی وجہ سے پارٹی کے ایک کارکن کی جان چلی گئی۔

پٹنہ میں اسمبلی مارچ کے دوران لاٹھی چارج، بی جے پی کارکن ہلاک
پٹنہ میں اسمبلی مارچ کے دوران لاٹھی چارج، بی جے پی کارکن ہلاک

پٹنہ میں اسمبلی مارچ کے دوران لاٹھی چارج، بی جے پی کارکن ہلاک

پٹنہ: بی جے پی کارکنوں کی جانب سے آج بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں روزگار اور اساتذہ کی تقرری کے معاملے کو لے کر اسمبلی کی طرف مارچ نکالا گیا۔ جیسے ہی بی جے پی نے گاندھی میدان سے ودھان سبھا کی طرف مارچ شروع کیا تو ڈاک بنگلہ چوک پر پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کردیا۔ جس میں ایم پی جناردھن سنگھ سگریوال سمیت کئی لیڈروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں، وہیں ایک بی جے پی کارکن کی موت بھی واقع ہوگئی۔

پٹنہ میں اسمبلی مارچ کے دوران لاٹھی چارج، بی جے پی کارکن ہلاک

بی جے پی لیڈروں کا الزام ہے کہ بی جے پی کارکن احتجاج کے دوران پولیس کے لاٹھی چارج میں شدید زخمی ہوگیا کیونکہ اس کے سر پر چوٹ لگی تھی۔ جس کے بعد پولیس نے اسے حراست میں لے کر علاج کے لیے پی ایم سی ایچ لے گئی، جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہوگئی۔ ہلاک ہونے والا بی جے پی کارکن کا نام وجے کمار سنگھ ہے جو جہان آباد کے سٹی سے بی جے پی جنرل سکریٹری تھا۔ کارکن کی موت کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔ قومی صدر جے پی نڈا اور سشیل مودی سمیت سبھی لیڈروں نے ٹویٹ کرکے بہار حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔

  • भाजपा कार्यकर्ताओं पर पटना में हुआ लाठीचार्ज राज्य सरकार की विफलता और बौखलाहट का नतीजा है। महागठबंधन की सरकार भ्रष्टाचार के क़िले को बचाने के लिए लोकतंत्र पर हमला कर रही है।जिस व्यक्ति पर चार्जशीट हुई है, उसको बचाने के लिए बिहार के मुख्यमंत्री अपनी नैतिकता तक भूल गये हैं।

    — Jagat Prakash Nadda (@JPNadda) July 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وجے کمار سنگھ کی موت کے بعد بی جے پی صدر جے پی نڈا نے ٹویٹ نے ٹویٹ کر کے لکھا کہ پٹنہ میں بی جے پی کارکنوں پر لاٹھی چارج ریاستی حکومت کی ناکامی اور غصے کا نتیجہ ہے۔ عظیم اتحاد کی حکومت بدعنوانی کے قلعے کو بچانے کے لیے جمہوریت پر حملہ کر رہی ہے۔ جس شخص کے خلاف چارج شیٹ کی گئی ہے، اس کو بچانے کے لیے وہ جمہوریت پر حملہ کر رہے ہیں۔ اس کے لیے بہار کے وزیر اعلیٰ اپنی اخلاقیات کو بھی بھول گئے ہیں۔

یہ بھ پڑھیں:

واضح رہے کہ بدعنوانی اور اساتذہ کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے ودھان سبھا مارچ کا پروگرام منعقد کیا تھا جس کی وجہ سے گاندھی میدان سے ہزاروں کارکنان ودھان سبھا مارچ کے لیے نکلے، مارچ میں ایم پی، ایم ایل اے اور ایم ایل سی بھی شامل تھے۔ پولیس نے سبھی کارکنوں کو ڈاک بنگلہ چوک پر روک لیا۔ جب کارکنوں نے زبردستی آگے بڑھنا شروع کیا تو پولیس کو طاقت کا استعمال کرتے ہوئے پہلے لاٹھی چارج اور پھر واٹر کینن کا استعمال کیا۔ اس سے بھی کام نہ ہوا تو پولس کو آنسو گیس کے گولے چھوڑنے پڑے۔ جس کی وجہ سے وجے سنہا جناردن سنگھ سگریوال سمیت درجنوں کارکن زخمی ہوگئے اور جناردن سنگھ سگریوال کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔

Last Updated : Jul 13, 2023, 8:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.